ایمان مزاری کا جسٹس ڈوگر کیخلاف درخواست پر عدم کارروائی پر شکایتی خط
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایمان مزاری کا جسٹس ڈوگر کیخلاف درخواست پر عدم کارروائی پر شکایتی خط WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری حازر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف اپنی دائر کردہ دفتری ہراسگی کی شکایت پر عدم کارروائی کے حوالے سے ایک شکایتی خط جمع کرایا۔خیال رہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایمان مزاری کو توہینِ عدالت کے مقدمے کی وارننگ دی تھی اور یہ بھی خبر ہے کہ انہوں نے اسے قابو میں کرنے جیسے انتباہی ریمارکس بھی دیے تھے۔
متعدد وکلا تنظیموں نے ان ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئیاسلام آباد ہائی کورٹ کے سربراہ جج کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔15 ستمبر کو ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایک انکوائری کمیٹی اور سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا تھا اور 2010 کے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسگی سے تحفظ کے قانون کی دفعہ کے تحت شکایت دائر کی تھی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ایمان مزاری کی شکایت کا نوٹس لیا تو اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ نے ان سے ہراسگی کی شکایات سننے کے اختیارات واپس لے لیے۔ اس کی بجائے جسٹس انعام امین منہاس کو اس مقدمے کی نگرانی کے لیے مجاز اتھارٹی مقرر کیا گیا۔ اس تبدیلی پر ایمان مزاری نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا اور مقف اپنایا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایک خاتون جج کو ان کے خلاف ہراسگی کی شکایت سننے سے ہٹا دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب شراب کی بوتلوں کی واپسی کا کیس، سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ وفاقی حکومت کا 40سال پرانے افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ کی شکایت پر فرحان اور حارث آئی سی سی میں پیش، الزامات تسلیم کرنے سے انکار بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ، امریکا کا ادویات پر 100فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.