Express News:
2026-07-24@08:26:16 GMT

کراچی میں موسم گرم و مرطوب، بارش کی پیشگوئی کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش گوئی ہے۔

کراچی میں 30 ستمبر کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح، 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، سجاول، جامشور اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون سسٹم ختم ہو چکا ہے، پیشگوئی کے مطابق اگر بارش ہوئی تو یہ پوسٹ مون سون سسٹم کے تحت ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔

چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔

یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم