پاک۔سعودی دفاعی معاہدے میں ایران کی شمولیت ضروری ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم دنیا متحد ہو۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے پس پشت امریکا کھڑا ہے اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ممالک میں اتحاد کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کا عمل تیز ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے، اس معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک بالخصوص ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں مضبوط اور متحد موقف سامنے آئے۔
امیر جماعت اسلامی نے زور دیا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے اور تحریک طالبان کا مسئلہ باہمی تعاون اور پرامن بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ ان کے بقول، یہی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وادی تیرہ جیسے واقعات غیر یقینی صورتحال کو جنم دیتے ہیں، جس سے نہ صرف عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں بلکہ بے گناہ جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے حالات پر قابو پانے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر ملک میں حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ نومبر میں مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہونے والا اجتماع عام تبدیلی کی بنیاد ثابت ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمن کا سعودی مفتی اعظم کی وفات پر اظہار افسوس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی وفات امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ اور لمحہ غم ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مرحوم کی مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کی گئی کاوشیں اور ان کی علمی و دینی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی خدمات دینی و علمی روایت میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کا چھوڑا ہوا علمی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنا رہے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی فرمانروامحمد بن سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، حکومت اور عوام کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عظیم برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی عوام سرزمین حرمین الشریفین سے دلی عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور ہمیشہ سعودی عرب کی خوشحالی و استحکام کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔ انہوں نے پاک سعودی تعلقات کو تاریخی، مثالی اور امت مسلمہ کے لیے قابل فخر قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک تاریخ ساز قدم ہے جو نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔