ٹریفک اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار، ویگو ڈالہ تھانہ منتقل
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
دورانِ ڈیوٹی ٹریفک اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ویگو ڈالے پر آنے والا امیر زادہ کیسے لوگوں کو لوٹتا تھا؟
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو ٹریفک پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا جبکہ ویگو ڈالہ بھی تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ رات ٹریفک آفیسر کو ہٹ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اب وہ قانون کی گرفت میں ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ٹریفک پولیس ویگو ڈالہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ٹریفک پولیس ویگو ڈالہ
پڑھیں:
لاہور میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
لاہور:سندر کے علاقے سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار شاہد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایچ او سندر انسپکٹر اسد اقبال کے مطابق اہلکار شاہد کو انکوائری کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل غیر لائسنسی اسلحہ سے فائرنگ کرتا رہا، اہلکار سے لوڈڈ اسلحہ اور چار گولیوں کے خول برآمد کیے۔
اہلکار شاہد کی اس سے قبل بھی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، پولیس اہلکار مجاہد اسکواڈ میں تعینات ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق کانسٹیبل شاہد کے خلاف تھانہ سندر میں پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔