Jasarat News:
2025-09-28@02:23:30 GMT

نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود بھی معمولی نوعیت کا زخمی ہوا ہے۔ تاہم کار سوار شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کار سوار شخص حادثے کے

پڑھیں:

پنجگور میں مسافر بس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی میں تصادم، 8 افراد جھلس کر جاں بحق، 3 زخمی

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سی پیک روڈ قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی کے درمیان خطرناک تصادم کے سبب  دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی لیکن ایک زخمی کی ہسپتال منتقلی سے قبل موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی بعدازاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا، زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تیز رفتاری کو ابتدائی طور پر حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

یہ واقعہ بلوچستان میں روڈ سیفٹی کے سنگین مسائل کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں ناقص سڑکوں اور گاڑیوں کی خراب حالت کے باعث اس طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں، مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ سی پیک روڈ پر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے دو اضلاع میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق اور 28 زخمی
  • پنجگور میں مسافر بس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی میں تصادم، 8 افراد جھلس کر جاں بحق، 3 زخمی
  • پنجگور میں المناک حادثہ، 9 جاں بحق
  • جہانیاں: گاڑی کی کنٹینر سے ٹکر، حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد زخمی
  • ڈی آئی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
  • کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
  • موٹروے ایم 4 کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق