اعظم سواتی پر حساس اداروں کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر حساس اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی لگا دی۔
ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔
سرکلر کے مطابق صحافی، وکلاء اور سائلین کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکیں گے جبکہ کمرہ عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی جائے گی۔
موبائل فون عدالت کے اندر صرف سائلنٹ موڈ پر استعمال ہو سکیں گے، لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔