اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی کو شوکاز نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے سیکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لیا۔
سیشن جج نے ججز سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔
واضح رہے کہ ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عرفان صدیقی انتقال کرگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عرفان صدیقی گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیر کے روز انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی خبریں آئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ وہ 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ تاہم ان کی فیملی نے ان کے وینٹی لیٹر پر جانے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اسی دوران رات گئے ان کے دنیا سے رخصت ہونے کی چمخبر سامنے آگئی۔
28ویں ترمیم بھی آرہی ہے
مزید :