جج صاحب بتادیں آپ پر پریشر کس کا ہے‘ گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر اعلی خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایسے چل رہا ہے کہ ایک کیس میں سزا ہو گی تو دوسرا سنیں گے،جج صاحب بتا دیں آپ پر پریشر کس کا ہے؟،ہم سب نے مرنا ہے ہم سب نے اللہ کو جواب دینا ہے،جج صاحب جتنا بڑا منصب ہے اتنا زیادہ حساب ہو گا،25کروڑ عوام آپ کی جانب دیکھ رہی ہے جج صاحب آپ بتائیں کہ کس کا دبائوہے؟،جس طرح نظام چلا رہے ہیں ایسے نظام نہیں چلتا، عمران خان قوم کے لیے کھڑا ہے قوم نے ساتھ دیا ہے،عمران خان ہمارے بچوں کے لیے لڑ رہا ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،جیسے نظام آپ چلا رہے ہیں ایسے چل نہیں سکے گا،عمران خان کے حکم کے مطابق تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 کیس، عمران، بشریٰ کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے، جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔