اسلام آباد میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-8-4
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے
ہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 8 لاکھ 46 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں۔سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ویکٹر کنٹرول ٹیمیں ہائی رسک علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے پانی والے برتنوں، ٹینکوں اور کولرز کی صفائی کی اپیل کی ہے تاکہ ڈینگی مچھر کے پنپنے کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
شیرشاہ پراچہ برج پر ہیوی ٹرالر بے قابو‘ فٹ پاتھ توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ کے علاقے میں پراچہ برج پر خوفناک حادثے میں ایک ہیوی ٹرالر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ اور برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا لٹک گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ٹرالر شیرشاہ پراچہ برج سے بلدیہ کی سمت جا رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں ٹرالر فٹ پاتھ اور حفاظتی دیوار توڑتا ہوا پل کے کنارے پر لٹک گیا۔حادثے کے بعد پراچہ برج پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں لیا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق برج کے نیچے سے گزرنے والی ٹریفک کو سنگل ٹریک پر منتقل کر کے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ ہیوی ٹرالر کو کرین کی مدد سے ہٹانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔