یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، بی گورین ائیرپورٹ بند
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
عبری ذرائع کے مطابق صہیونی آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ ذرائع نے بین گوریون ہوائی اڈے پر پروازوں کی معطلی کی بھی اطلاع دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یمن سے مقبوضہ علاقوں کی جانب ایک میزائل داغے جانے کا اعلان کیا۔ یمن سے میزائل داغے جانے کے ساتھ ہی زیادہ تر مقبوضہ علاقوں میں الارم سائرن بھی فعال ہو گئے ہیں۔ عبری ذرائع کے مطابق صہیونی آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ ذرائع نے بین گوریون ہوائی اڈے پر پروازوں کی معطلی کی بھی اطلاع دی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت
تھانہ غربی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،منظم گروہ گرفتار،7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد
ملزمان مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف
تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت “چھوٹے گوشت” یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران 7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ہوئے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان بڑے جانور کا گوشت بطور چھوٹا گوشت مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر افراد اور ہوٹل مالکان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔کینٹ پولیس کے مطابق ملزم پشاور کے معروف ہوٹلوں کو چھوٹے گوشت کے نام پر گوشت فروخت کرتا تھا تاھم ضلعی انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔