data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوپن اے آئی جو کہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ہے، اب ہارڈ ویئر ڈیوائسز پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ہر جگہ زیادہ آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔

اس منصوبے میں ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئی ڈیوائسز تیار کریں گے، جن کی ابتدائی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے اسمارٹ گلاسز، ڈیجیٹل وائس ریکارڈر، ایک وئیر ایبل پن اور بغیر ڈسپلے والے اسمارٹ اسپیکر جیسے پروڈکٹس پر کسی حد تک کام ہو چکا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ یہ تمام ڈیوائسز مارکیٹ تک پہنچیں۔ فی الحال کمپنی یہ فیصلہ کر رہی ہے کہ کون سی ڈیوائس پہلے متعارف کرائی جائے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2026 کے آخر یا 2027 کے آغاز میں پہلی ڈیوائس لانچ کی جائے گی، اس کے بعد دیگر پراڈکٹس بھی پیش کیے جا سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ڈیوائسز پر کام کرنے والی بیشتر ٹیم وہی افراد ہیں جو ماضی میں ایپل کے ساتھ منسلک رہے ہیں، جبکہ کچھ پارٹنرز بھی وہی کمپنیاں ہیں جو پہلے ایپل کے لیے ڈیوائسز تیار کر چکی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی اپنی پروڈکٹس کو نہ صرف جدت بلکہ بہترین ڈیزائن اور معیار کے ساتھ سامنے لانا چاہتی ہے۔

جونی آئیو، جنہیں پہلے آئی فون کے ڈیزائن کی وجہ سے شہرت ملی، اور سام آلٹمین کی مشترکہ کمپنی آئی او (IO) یہ ڈیوائسز تیار کرے گی۔ اوپن اے آئی نے حال ہی میں اس کمپنی کو ساڑھے چھ ارب ڈالرز میں خرید بھی لیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے مطابق ان کی آنے والی ڈیوائسز اے آئی کے ساتھ تعلق اور رابطے کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیں گی اور ایک نیا انقلاب برپا کریں گی۔ ابھی یہ پروجیکٹ ابتدائی مراحل میں ہے اور پروڈکشن شروع ہونے میں بھی وقت لگے گا، اس لیے امکان ہے کہ حتمی ڈیزائن اور فیچرز موجودہ لیکس سے کافی مختلف ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اوپن اے ا ئی

پڑھیں:

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) بدھ کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 281.00روپے اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 281.90 روپے پر برقرا ر رہا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو89پیسے گھٹ کر 325.97 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ 2.69روپے کی کمی سے370.45روپے رہا۔سعودی ریال1پیسہ گھٹ کر75.57روپے رہا جبکہ یو اے ای درہم4پیسے کی کمی کے بعد 77.46روپے رہ گیا۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا
  • کیا موبائل فونز پر عائد ٹیکس ختم ہونے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
  • موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا
  • 5جی اسپیکٹرم پالیسی کب لائی جائے گی؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
  • اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم
  • اوپن اے آئی کی ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ایپ ’’سورا‘‘ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب
  • سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس پر شہید بینظیر آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
  • گوگل اور حکومتِ پاکستان کا شراکت داری معاہدہ، 2026 تک 5 لاکھ کروم بُک ڈیوائسز تیار کرنے کا ہدف
  • حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم لانے کا اعلان۔منظور نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن اتحاد
  • جنوبی کوریا کا 728 کھرب کا بجٹ، خودمختار دفاع اور مصنوعی ذہانت میں انقلاب کا اعلان