Jang News:
2025-09-28@06:47:26 GMT

جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا

فوٹو:جیو نیوز/اسکرین گریب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا، بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

اس سے پہلے پاکستانی مندوب کے بیان پر بھارت نے جواب دیا تھا جس پر جواب الجواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ ہم نے دوبارہ اس فورم پر بات کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ تاہم یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہوجائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے عوام کو بدنام اور ان کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بیان بازی میں ملوث ہوکر بھارت اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچاتا ہے اور دنیا کو دکھا دیتا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ بھارت خفیہ اور سرحد پار دہشت گردانہ نیٹ ورک چلاتا ہے۔ بھارت خطے کو اپنی بالادستی کے عزائم کی بنیاد پر یرغمال بنائے ہوئے ہے۔

سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی تھی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں دنیا تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حقیقی ترقی کے لیے خلوص، باہمی احترام، مکالمہ اور سفارت کاری ضروری ہیں۔ اگر بھارت واقعی امن چاہتا ہے تو اسے بھی بالآخر یہی راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

جنرل اسمبلی اجلاس، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وزیراعظم ہال میں داخل ہی نہیں ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد وہ ہال میں وفد کے ساتھ داخل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھارت کو دو ٹوک جواب، کشمیر سے کلبھوشن تک شواہد پیش
  • وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب، اہم نکات کیا تھے؟
  • بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنگ جیت لی اب امن جیتنا چاہتے ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
  • آپ نے بہت اچھی تقریر کی، چینی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں شہباز شریف کی تقریر کی تعریف کردی
  • جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب
  • جنرل اسمبلی اجلاس، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وزیراعظم ہال میں داخل ہی نہیں ہوئے
  • پاکستان دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے؛ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
  • بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے