وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’عظیم رہنما‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو عظیم رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں ہی بہترین شخصیات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

سوشل میڈیا پر اس ملاقات کو خاصی توجہ حاصل ہوئی ہے، جہاں صارفین مختلف انداز میں اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستانی قیادت کو ’گریٹ لیڈرز‘ کہنے کو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

سفینہ خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی قیدی نمبر 804 عمران خان کو خبر کرے ٹرمپ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو گریٹ لیڈر کہہ کر ویلکم کر رہا ہے۔

کوئی قیدی نمبر 804 عمران خان کو خبر کرے ٹرمپ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو گریٹ لیڈر کہہ کر ویلکم کر رہا ہے
انصافیوں کا تتے توے پر بیٹھنے کا وقت ہوا چاہتا ہے #Pakistan pic.

twitter.com/U0YSsHLQ6r

— Safina Khan (@SafinaKhann) September 25, 2025

صحافی حامد میر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس مسکراہٹ کے پیچھے کوئی بڑی کہانی ہے؟ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چند دن بعد اس بڑی کہانی کو سمجھیں گے۔

Is there a big story behind this smile? ⁦@narendramodi⁩ would understand the big story after few days. pic.twitter.com/ccQEvvuITQ

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 26, 2025

اسد چوہدری نے ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا مزاح کا انداز لاجواب ہے، انہوں نے رافیل جہاز والا پن کوٹ پہن کر دنیا کو ایک پیغام دیا اور ساتھ ہی مودی کو بھی ٹرول کیا ہے۔

ٹرمپ کا سینس آف ہیومر بھی کمال کا ہے????
اس نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران بھی مودی کو ٹرول کر دیا ✈️
جہاز(رافیل) والا پن کوٹ پر سجا کر دنیا کو پیغام دیا
اور بھارت کا"توا"لگایا pic.twitter.com/jWDhHVZnQY

— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) September 26, 2025

صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ ایسے مواقع پہلے بھی جب آئے ہم اصلاحات چھوڑ کر پھر سے ایزی پیسے پر لگ گئے،اگر کچھ سیکھا ہے تو ان تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور افرادی قوت کی بہتری کے لیے استعمال کریں، ان سے مچھلی کھانے کی بجائے اسے پکڑنے کا طریقہ سیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور بھارت نے بھی امریکا سے مچھلی پکڑنا سیکھا تھا۔

ایسے مواقع پہلے بھی جب آئے ہم اصلاحات چھوڑ کر پھر سے ایزی پیسے پر لگ گئے،اگر کچھ سیکھا ہے تو ان تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور افرادی قوت کی بہتری کیلئے استعمال کریں ان سے مچھلی کھانے کی بجائے اسے پکڑنے کا طریقہ سیکھیں چینیوں نے بھی امریکہ سے مچھلی پکڑنا سیکھا تھا بھارت نے بھی pic.twitter.com/JUm7lm2DxZ

— Umar Cheema (@UmarCheema1) September 26, 2025

سعد قیصر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ٹائیگر کا پروٹوکول دیکھ رہے ہو۔

This is the respect President Donald Trump has shown to the world’s greatest Prime Minister, Shehbaz Sharif! ???????? Hamaray tiger ka protocol check kar Rahay ho? ???? pic.twitter.com/joSjRc0BiG

— Saad Kaiser ???????? (@TheSaadKaiser) September 25, 2025

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سدرہ اسلم نے کہا کہ پوری دنیا یہ منظر دیکھ رہی ہے، جبکہ بھارت اور پی ٹی آئی اشکبار ہیں۔

PM Shehbaz Sharif and Field Marshal standing tall with President Donald Trump. The world is watching, and India + PTI are crying.
True masters of global diplomacy! ???????????????????? #PMShehbazAtUNGA pic.twitter.com/fev1xeWZ1j

— Sidra Aslam???????? (@SidraAslamOff) September 25, 2025

مسلم لیگ ن کے حامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ تو وزیراعظم شہباز شریف کے مداح نکلے۔

وائٹ ہاؤس نے شہباز شریف اور فیلڈ سے ٹرمپ کی ملاقات کی ویڈیو بھی جاری کردی، ٹرمپ تو چاچو کا فین نکلا pic.twitter.com/cNR3qB90Dj

— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) September 26, 2025

راجہ کبیر لکھتے ہیں کہ گزشتہ 75 سال میں جتنی عزت شہباز شریف کو نصیب ہوئی ہے اتنی آج تک کسی وزیراعظم کو نہیں ہوئی۔

وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
اور اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے
اور کوئی شک نہیں کہ گزشتہ 75 سال میں جتنی عزت شہباز شریف کو نصیب ہوئی ہے اتنی آج تک کسی وزیراعظم کو نہیں ہوئی pic.twitter.com/mTsHliXkcW

— Raja Kabeer ™ (@kabeerraja786) September 25, 2025

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں وہ آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات عاصم منیر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آرمی چیف جنرل سی د عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف شیئر کرتے ہوئے شہباز شریف اور شہباز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سے مچھلی ٹرمپ کی کی صدر کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین مختلف ممالک ہیں، مگر ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان تینوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا پختہ عہد کیا ہے۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کی فوجی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا، جس میں آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور حامی رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی افواج کی بہادری کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی فوج نے دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرائے، جس سے دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے علاقائی امن کے لیے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ترکی، قطر اور دیگر ممالک کے کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کوششوں اور غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک کی ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ترکی کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی کوششوں کو بھی قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ترکی نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • باکو: وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے صدررجب طیب اردوان اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کررہے ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں
  • ترک صدر کی شہباز شریف سے ملاقات، پاک افغان جنگ بندی اور غزہ میں استحکام پر زور
  • ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • امریکی ایٹمی دھمکیوں اور بڑھکوں پر چین کا سخت ردِعمل
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم،آذربائیجان پہنچ گئے