گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق گورنر جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جب کچھ طلبہ ملاقات کے لیے آئے تھے۔ اس دوران پولیس اہلکار بھی موجود تھے اور ان کے اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں 3 طلبہ اور 2 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ناظم آباد: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، خاتون سمیت 2 شہری زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت 2 شہری زخمی بھی ہوئے۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق سپر مارکیٹ تھانے کی شاہین فورس نے ناظم آباد پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوا تاہم بعد ازاں دم توڑ گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر رکشے میں سوار 55 سالہ رشیدہ اور 35 سالہ سلمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل، دو موبائل فون، نقدی اور چھینا ہوا سامان برآمد ہوا۔ دونوں ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، تاہم ان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت کے لیے ’’تلاش ایپ‘‘ کی مدد لی جارہی ہے ۔