اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیرقانونی کام کررہے ہیں،ضروری ہے ہر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس کرکے کام کرایا جائے؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔

China ASEAN ایکسپو جاری، چین میں منعقد کی جانے والی اس نمائش کی کیا اہمیت ہے؟ آپ بھی جانیے

عدالت نے کہاکہ آسامیاں پر نہ ہوئیں تو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرنا پڑے گا، حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی کمشنر پر برہم  ہو گئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایک سال ہوگیایہی کہانیاں سنائی جارہی ہیں،ایگزیکٹو نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،آپ نے یہ طے کرلیا کہ کسی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرنا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیرقانونی کام کررہے ہیں،ضروری ہے ہر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس کرکے کام کرایا جائے؟عدالت نے کہاکہ 32کلو میٹر پر محیط شہر ہے اور یہ حال ہے، عدالتی فیصلے پر عمل  کرتے نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہایہ  سی ایس پی آفیسر ہیں اور ایک بات ان کو سمجھ نہیں آتی،عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس، ایڈووکیٹ جنرل آفس سٹیٹ کونسل کوئی بھی درست جواب نہیں دیتا۔ 

کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے درخواست پر تفصیلات طلب 

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ 7روز میں جتنی آسامیاں ان کو کلیئر کرائیں،عدالت نے کہاکہ ڈی سی ذاتی طور پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے ملکر بھرتی کیلئے اقدامات کریں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ سول جج، ریونیو افسر کے پاس اختیار نہیں کہ معاملات درست کرسکے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اسلام ا باد ا سامیاں پر ڈپٹی کمشنر عدالت نے کرنے کی کے کام

پڑھیں:

لگتا ہےحکومت نےآئینی ترمیم کامسودہ نہیں دیکھا،وزیراعلیٰ پختونخو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوسکی ہے ،اس حوالے سے ججز کو سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ حکومت نے خود بھی آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے اور چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز فکس کروانے کے حوالے سے بات کریں جو کہ فکس نہیں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئین مجھے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی، یہ اب عدالتیں ہی بتا سکتی ہیں کہ ان پر کس کا دباﺅ ہے۔

 انہوں نے کہاکہ معلوم نہیں کہ حکومت نے خود 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھا ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں وہ کام کریں جو آج سے پہلے نہ ہوئے ہوں۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • خاتون جسٹس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج، درست فورم جوڈیشل کونسل: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج
  • پی آئی اے‘ سابق سی ای اومالی تناز ع کیس‘ تحقیقاتی ٹیم بنانیکا حکم
  • سائیکل پر 102 کلومیٹر کا سفر کر کے کرتارپور پہنچنے والے کمسن طالبعلم کا والہانہ استقبال
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج
  • نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں
  • لگتا ہےحکومت نےآئینی ترمیم کامسودہ نہیں دیکھا،وزیراعلیٰ پختونخو