اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر حساس اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت 

اسلام آباد:

یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔ 

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کیے گئے، تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں منشیات کے 1314مقدمات میں 1408 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان سے 261 کلوچرس، 484 کلو ہیروئن، ساڑھے چھ کلو افیون، 94 کلو گرام آئس اور 0.05 گرام کوکین بھی برآمد ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
  • اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت 
  • اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ججز غیر محفوظ؟ سکیورٹی واپس، ڈی آئی جی کو نوٹس جاری
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سیکیورٹی اچانک واپس،ڈی آئی جی کو شوکاز جاری
  • اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی
  • اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی کو شوکاز نوٹس
  • اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد
  • پشاور ہائیکورٹ ‘ اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ