جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس : پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،اس دوران پرویز الہٰی، اسد عمراور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی اوردیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی راہنماؤں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
علیمہ خان کے آٹھویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
( ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر تھانہ صادق کیس کی سماعت ہوئی،علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جس پرعدالت نے علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،پراسکیوشن ٹیم ظہیر شاہ بھی کمرہ عدالت پیش ہوئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
علیمہ خان کے اس سے قبل سات مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکےہیں۔