Express News:
2025-11-06@20:47:02 GMT

عدالت کا سابق گورنر سندھ کو گرفتار کرنے کا حکم، وارنٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری کیے، عدالت نے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، بانی پی ٹی آئی اور متعدد پی ٹی آئی رہنما متعلقہ مقدمے میں بری ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب—فائل فوٹوز

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان  سمیت تحریکِ انصاف کے متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی جبر کا قانون ہے، اسد قیصر

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمے میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ کےخلاف کارروائیوں کے الزامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کے 8 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے آٹھویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں، آٹھویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • اسد قیصر، عمر ایوب، علی نواز اعوان سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت ، 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
  • غیرقانونی ادویات کی پبلیسٹی،حکیم شہزادکےوارنٹ گرفتاری جاری 
  • علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری