data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ سرویکل کینسر سے بچائو کے لیے ویکسین کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی نمائندوں کے تحفظات کو دور کیا جا سکے اور صحت عامہ سے متعلق اس اہم پیش رفت کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفی کمال مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے کریں گے، جبکہ وفاقی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام مذہبی جماعتوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں ویکسین کے سائنسی پہلوو ¿ں اور فوائد سے آگاہ کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرویکل کینسر کے خلاف ویکسین دنیا بھر میں خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے استعمال کی جا رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں اس ویکسین کے استعمال سے قبل تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لینا حکومت کی ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کو بھی اس بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ مختلف سطحوں پر مشاورت کا دائرہ کار بڑھا کر اسے قومی اتفاقِ رائے کی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وسیع تر مشاورت کا مقصد نہ صرف ویکسینیشن پروگرام کو کامیاب بنانا ہے بلکہ عوامی سطح پر اعتماد اور آگاہی کو فروغ دینا بھی ہے تاکہ قومی صحت کے اس اہم اقدام کو عملی شکل دی جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023 واپس لینے کا فیصلہ، اجلاسوں کا ایجنڈا جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر قانون نیب ترمیمی بل واپس لینے کی تحریک پیش کریں گے، رولز 115 کے تحت سینیٹ میں نیب ترمیمی بل واپس لیاجائیگا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب ترمیم 2023 واپس لینے کیلیے تحریک پیش کی جائے گی۔

میڈیارپورٹس مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا۔ 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں فیڈرل پراسکیوشن سروس ترمیمی بل 2025 کی منظوری، سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 ، نیشنل اسکول فار پبلک پالیسی ترمیمی بل پر قانوں سازی کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نیب ترمیمی بل واپس لینے کی تحریک پیش کریں گے، رولز 115 کے تحت سینیٹ میں پیش نیب ترمیمی بل واپس لیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کی قیادت سے مذاکرات جاری ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی: فواد چودھری
  • حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023 واپس لینے کا فیصلہ، اجلاسوں کا ایجنڈا جاری
  • ستائیسویں آئینی ترمیم،وزیراعظم سے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • 27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم  کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت
  • 27 ویں ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے
  • ستائیسویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے
  • عسکری و سیاسی قیادت کا یہ سیٹ اپ ہمیشہ رہنا چاہیے، راناثنا
  • آئینی ترمیم،حکومت کا 14نومبر کو منظوری کرانے کا فیصلہ,زیر اعظم کی مشاورت
  • 27ویں آئینی ترمیم حکومت ضرور لائے گی، اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار