ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا،گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایشیائی کرکٹ ٹورنامنٹ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ گرین شرٹس جیت کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ شائقین کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر ہے اور سب کی نظریں پاکستان کی کامیابی پر جمی ہیں۔
قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں اور جیت کر ہی واپس جائیں گے۔”
ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں شکست دی، تاہم پاکستان نے دیگر تمام ایشیائی ٹیموں کو ہرا کر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔ اس بار ٹیم کے عزائم بلند ہیں اور جیت کی خواہش پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
اب تک مختلف ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آ چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 3 جبکہ بھارت نے 2 بار کامیابی حاصل کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت
پڑھیں:
اسلامک سالیڈریٹی گیمز ‘ پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (اسپورٹس ڈیسک) اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔پاکستانی باکسر برانز میڈل کے حقدار رہے ہیں ، مردوں کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں قدرت اللہ کو مصر کے باکسر نے3-2 سے شکست دی ۔خواتین کی 60 کلو گرام کیٹیگری میں سیمی فائنل میں فاطمہ زہرہ کو ازبکستان کی باکسر نے ہرایا۔ شکست کے بعد دونوں باکسرز کو ایونٹ میں برانز میڈل ملے گا۔