کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات :بزنس مین پینل کا مہم کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں 27 ستمبر 2025ء کو کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ہونے والے الیکشن برائے سال 2025-26 کیلیے بزنس مین پینل نے صدراتی امیدواریحییٰ محمد کی سربراہی میں انتخابی مہم کا آغازکردیا۔اس انتخابی مہم میں یحییٰ محمد نے زور دیا کہ تمام اختلافات کو ختم کرکے ہم سب کو ایک ہونا چاہیے تاکہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہوسکیں اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کے مسائل کے حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا اس سال آپ کا ووٹ بزنس مین پینل کیلییہونا چاہیے تاکہ آپ کے مسائل حل ہوسکیں۔ زاہد بشیر چودھری سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلییامیدوار ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران متحد ہو کر بزنس مین پینل کو منتخب کرائیں کیونکہ بزنس مین پینل نے ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ اس سال آپ کا ووٹ صرف بزنس مین پینل کے 30 ممبران کیلییہونا چاہیے اور ووٹر لسٹ میں 31 سے لے کر 60 نمبر کے ممبران کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔ اس الیکشن میں30 امیدواروں نے حصہ لینا ہوتا ہے جن میں 12 امیدوار آفس بیئررز کی نشستوں کیلییاور 18 امیدوار ممبرمنیجنگ کمیٹی کی نشستوں کیلییمنتخب کرنے ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے بزنس مین پینل
پڑھیں:
کراچی: یو سی 1 اورنگی نتائج کے اعلان کے بعد ، تحریک لبیک کا ڈی سی آفس پر احتجاج
فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی یوسی ون چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے اعلان کے بعد ٹی ایل پی کارکنان نے ڈی سی کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کردیا۔
تحریک لبیک کے کارکنان نے نعرےبازی کرتے ہوئے پولیس سے تکرار بھی کی، ڈی سی ویسٹ کے دفتر پر پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہو گئے۔
کراچی میں ضلع غربی یوسی ون میں غیر حمتی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر 3801 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں، تحریک لبیک کے محمد علی 1787 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اورنگی ٹاون یوسی ون پر ٹی ایل پی کے امیدوار مفتی محمد علی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن کا عملہ فون نہیں اٹھا رہا، فارم 11 اور 12 کی روشنی میں ٹی ایل پی جیت چکی ہے۔