شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس ،سیف سٹی نےخبر دار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: شہریوں کو جعلی ای چالان ایس ایم ایس موصول ہونے کے واقعات پر سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کر دیا ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ادارہ کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں سے بینک تفصیلات یا کسی بھی مالی معلومات کا تقاضا نہیں کرتا۔ ای چالان صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی نمبر سے موصول ہونے والا پیغام جعلی تصور کیا جائے۔
بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان
ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلساز افراد شہریوں کو کسی لنک پر کلک کروانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان سے رقم لوٹ سکیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک میسج پر ادائیگی نہ کریں اور ایسی کسی بھی صورتحال میں فوری طور پر 15 یا ایف آئی اے سے رجوع کریں۔
سیف سٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ادارے کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں اور عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے فراڈ میسجز سے محتاط رہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
ہربنس پورہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہریوں کو سیف سٹی کسی بھی
پڑھیں:
غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق اعلامیہ جعلی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان
محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی اور بے بنیاد معلومات پر یقین نہ کریں اور سرکاری ذرائع سے ہونیوالی خبروں پر اعتماد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی نوٹیفیکشن زیر گردش ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا این ایچ اے، کیسکو اور دیگر انجینئرنگ محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی عارضی بندش اور غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق نوٹیفکیشن بالکل جعلی اور من گھڑت ہے۔ محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف حکومت بلوچستان کے سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات پر اعتماد کریں۔