وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

نیویارک(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور مختلف اقدامات سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف بھی کیا۔

ویراعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے نبھانےمیں پیشرفت کررہا ہے، پاکستانی معیشت پرحالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت اجاگر کیا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کے مضبوط میکرواکنامک پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کی تعریف بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اثرات کو ا ئی ایم ایف پاکستانی معیشت پر سیلاب کے

پڑھیں:

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (این این آئی‘ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک عالمی امن، خوشحالی اور علاقائی تعاون پر یقین اور مسلم امہ کے اتحاد ویگانگت کیلئے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے عزت و تکریم اور خیر سگالی کے پیغامات دیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ریاستی دہشت گردی اور خود مختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور ایران بد قسمتی سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دونوں ممالک پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے وزیراعظم ‘حکومت اور پاکستان کے عوام کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں بھرپور تعاون اور حمایت پر دلی تشکر کا اظہارکیا۔ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی حمایت کو ایرانی عوام بے حد سراہتے ہیں، پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد پہ یقین رکھتے ہیں۔ ایرانی سپیکر نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ مثبت تعاون کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے اکتوبر کی ترسیلات زر میں 11.9 فیصد اضافے کے بعد 3.4 ارب ڈالر کی سطح عبور کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔ وہ آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر عطا تارڑ سمیت دیگر شامل ہیں۔ شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر باکو میں منعقدہ یومِ فتح کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف  آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے نئے امکانات پر بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کا قیام خوش آئند ہے۔ گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔ آئی ٹی مصنوعات کی مقامی تیاری سے نہ صرف پاکستانی عوام کیلئے یہ مصنوعات سستی ہوں گی بلکہ ان کی برآمدی صنعت کی ترقی سے زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی۔ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے میں با اختیار بنانے کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ گوگل کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کی مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کرکے انہیں آئی شعبے میں ترقی کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ ملک بھر میں نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے آئی ٹی شعبے کے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تربیتی پروگرامز سے نوجوانوں کی بین الاقوامی سروس انڈسٹری میں مسابقت میں اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوان باعزت روزگار میں خود کفیل ہو رہے ہیں۔ پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کیلئے مزید اقدامات پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے ملک میں آئی شعبے کی ترقی کیلئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کاراباخ کی آزادی کی جنگ میں آذربائیجان کی فتح کو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام ، خصوصاً بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام  کے لیے امید کی کرن قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات آذر بائیجان کے صدارتی محل میں ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام خصوصاً بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام  کے لیے امید کی کرن ہے۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو اپنی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی۔ وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علیوف کو سراہا۔ صدر الہام علیوف نے کاراباخ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ سرپرستِ اعلیٰ آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے  وزیراعظم  شہباز شریف کے آذربائیجان کے سرکاری دورے کا  خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ  دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی ہے، جو دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی سینیٹرز کو 27ویں ترمیم پر تحفظات دور کرنے کے لیے مدعو کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم،آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد
  • پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات;دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ
  • ایم کیو ایم کی وزیراعظم کو 27ویں ترمیم پر دیگر جماعتوں سے بات کرنے کی یقین دہانی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات