آٹو سیکٹر میں ، 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)سیمنٹ ساز ادارہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ نے پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اس مقصد کے لیے ایک نئی پرائیویٹ لمیٹڈ ذیلی کمپنی قائم کرے گی اور 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا کہ بیسٹ وے سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس (19 ستمبر 2025) میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحت 4 ارب روپے تک کی ایکویٹی انویسٹمنٹ اور 6 ارب روپے تک کا شیئر ہولڈر قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی حتمی منظوری شیئر ہولڈرز سے لی جائے گی۔واضح رہے کہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ 1993 میں پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئی تھی اور سیمنٹ کی تیاری و فروخت میں مصروف ہے۔دوسری جانب آٹو انڈسٹری میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اگست 2025 میں پاکستان میں کاروں کی فروخت میں سالانہ 62 فیصد اور ماہانہ 27 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ صارفین کے اعتماد میں بہتری اور بینک فنانسنگ کی دستیابی بتائی گئی ہے۔پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں کاروں (بشمول ایل سی ویز، وینز اور جیپ) کی فروخت 14,050 یونٹس رہی، جو اگست 2024 کے 8,699 یونٹس اور جولائی 2025 کے 11,034 یونٹس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔پاما کی اگست 2025 کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ٹرکوں کی فروخت میں سالانہ 140 فیصد اضافہ ہوا، جو اگست 2024 میں 249 یونٹس کے مقابلے میں بڑھ کر 596 یونٹس تک پہنچ گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
وفاقی وزیر مصدق ملک کا معیشت کی مضبوطی کے لیے برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔کراچی میں "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور حکومت نوجوانوں کو باصلاحیت اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سازگار ماحول، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کا نظام فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اشتہار