امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
نیویارک: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، ڈونلڈٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ نےجنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، صدر ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نیویارک میں شہباز شریف کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن سٹاکر سے بھی ملاقات ہوئی تھی، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کی کیا گیا۔
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی تھی، اردن کے فرمانروا اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد بھی ملے تھے، دوطرفہ تعاون کی مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کااظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات چند برس میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا، وزیر آئی ٹی پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کرنے میں پیشرفت بے قابو اسرائیل خطے کے امن کیلیے خطرہ بن گیا، مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا؛ ترک صدر وزیراعظم کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر کو پولیس نے روک لیا؛ پیدل سفر پر مجبورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات
نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے خوشگوار اور غیر رسمی ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور مصافحہ کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان 25 ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر عالمی امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے خطاب میں اہم نکات شامل تھے اور انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا، اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسائل کے پائیدار حل کی تلاش میں سرگرم رہے گا۔