پنجاب: ماحولیاتی صورتحال جانچنے کیلئے ایئرکوالٹی سسٹمز فعال کر دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں 38 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز کام کر رہے ہیں، جو فضائی آلودگی کے معیار کی نگرانی کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے ہدایت دی کہ ان مانیٹرز کی تعداد بڑھا کر 41 کی جائے اور رپورٹ ہر 8 گھنٹے بعد جاری کی جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اسموگ کنٹرول کے لیے 12 ڈرون اسکواڈز اور 8 ای اسکواڈز بھی کام کر رہے ہیں، جب کہ موٹرویز کے اطراف 3 کلومیٹر کا علاقہ اسموگ فری رکھنے کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے۔ مزید برآں، دھان کی کٹائی کے لیے کسانوں کو جدید مشینری اور 5 ہزار سپر سیڈرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ انجن کی مرمت نہ کرانے والی گاڑیوں کو تین بار جرمانے کے بعد بند کر دیا جائے گا۔ اسی طرح پنجاب میں “لِکوڈ ٹری” (مائع شجرکاری) جیسے جدید منصوبے کی منظوری دی گئی، جبکہ اسکولوں میں 31 اکتوبر تک رنگ دار کوڑے دان نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کی خطرناک صورتحال ظاہر کرنے والی روشنیوں کے سگنل ملنے پر تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ شہری بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں، جب کہ میڈیا عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کا اعلان
عثمان خادم:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعاون پر بات چیت کی گئی,ورلڈ بینک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی سیلاب سے 42 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے اور 115 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ تباہ ہوا، تین بڑے دریاؤں کے بیک وقت بپھرنے سے تباہ کن صورتحال پیدا ہوئی، تاہم تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران لاکھوں افراد اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کے لیے سروے کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیشگی اطلاع کا جدید نظام بھی لاگو کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
ملاقات میں مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک وفد کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے انسداد سموگ اقدامات کے تحت بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے اور بولورما آ منگاہ بازر جیسے زہریلے دھوئیں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل