قاضی احمد،سندھ ایمپلائزالائنس کی تالہ بندی جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-5-4
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد میں سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر پنشن میں کٹوتی کے کالے قانون کے خلاف آج تیسرے روز بھی سرکاری ملازمین کی جانب سے سندھ کے تمام محکموں ریونیوبلدیات اسکولز کالج اسپتال سمیت دیگراداروں کی تالا بندی کرکے اپنے مطالبات کے حق میں بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا اور اداروں کے سامنے دھرنے دیے گئے اور اپنے جائز مطالبات کے لیے نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ جب تک ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے جاتے ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔
ٹھٹھہ، سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری ملازمین مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب‘
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے آئین میں نئی شق شامل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ حکومت کے مطابق پبلک آفس ہولڈر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو سول سرونٹ کیوں رکھے؟
مجوزہ ترمیم کےلیےحکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کاحوالہ دیا ہے جس کے مطابق دہری شہریت رکھنے والا شخص پارلیمنٹ کا ممبر نہیں رہ سکتا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
حکومت آرٹیکل 63ون سی میں نئی شق شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں مجوزہ ترمیم پر غور جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سی ای سی کے زیادہ تر ارکان 63ون سی میں ترمیم کے حق میں ہیں جب کہ کچھ ارکان نے مجوزہ شق پر اعتراضات بھی اٹھائے ہیں۔