وزیر مملکت بلال ثاقب کی صدر ٹرمپ کے کرپٹو مشیر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے کرپٹو مشیر پیٹرک وِٹ سے ملاقات ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں پاکستان عالمی قیادت کے ساتھ ہے۔
امریکا اور پاکستان، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔
قصور؛ 30 سالہ بیٹے کا قتل، صدمے سے ماں بھی چل بسی
پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ
ریاض:سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے، وہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دفاعی معاہدوں کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کریں گے۔
عرب اور امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی سامان فروخت کیے جانے سے متعلق معاہدوں کا امکان ہے۔