Daily Sub News:
2025-09-22@18:17:48 GMT

سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت نے متعلقہ حلقوں میں اسکولوں کی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 ستمبر کوتعطیل ہوگی۔دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات والے اضلاع میں اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز اور ضلعی تعلیمی افسران کو تعاون کے احکامات بھی جاری کیے۔نوٹی فکیشن کے مطابق گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، عمر کوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹہ میں تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی کے اضلاع میں بھی 14 ستمبر بروز بدھ اسکول، سرکاری و دیگر کاروباری ادارے بند رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈرگ کورٹ نے بغیرلائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزادکو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ڈرگ کورٹ نے بغیرلائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزادکو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے اور اس کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکم حماس کا صدر ٹرمپ کو خط؛ غزہ جنگ بندی کے لیے بڑی پیشکش کردی صاحبزادہ فرحان نے بھارت کیخلاف ففٹی بناکر ‘گن شاٹ’ انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے، عظمی بخاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت نوٹی فکیشن تعطیل کا

پڑھیں:

شام میں 5 اکتوبر کو پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

شام کی ہائر کمیٹی فار پیپلز اسمبلی الیکشنز نے اعلان کیا ہے کہ عوامی اسمبلی کے ارکان کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہو گی۔ شامی میڈیا کے مطابق کمیٹی نے انتخابی اداروں کے ارکان کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر آج 21 ستمبر تک کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں 5 اکتوبر 2025ء کو پہلے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔ شام کی ہائر کمیٹی فار پیپلز اسمبلی الیکشنز نے اعلان کیا ہے کہ عوامی اسمبلی کے ارکان کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہو گی۔ شامی میڈیا کے مطابق کمیٹی نے انتخابی اداروں کے ارکان کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر آج 21 ستمبر تک کر دی تھی۔

انتخابی عمل سپریم الیکٹورل کمیٹی کے ذریعے ذیلی کمیٹیوں کی تقرری سے شروع ہو گا، جو انتخابی اداروں کا انتخاب کرنے کے ساتھ امیدواروں کی درخواستیں وصول کرنے کے ذمے دار ہیں۔ شہری ان امیدواروں پر اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فہرستوں کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے چند ہفتے قبل انتخابی عمل کے نگران محمد طہٰ نے بتایا تھا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 15 سے 20 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی بلدیاتی انتخابات: سندھ کے 14 اضلاع میں 24 ستمبر کو عام تعطیل
  • حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی
  • کراچی سمیت سندھ کے 14 اضلاع میں 24ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
  • 24 ستمبر کو عام تعطیل ؛  نوٹیفکیشن جاری
  • 24ستمبر بلدیاتی ضمنی انتخابات میں عوام کرین پر مہر لگائیں، تحریک لبیک
  • شام میں 5 اکتوبر کو پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان
  • سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبرکو ہوں گے
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے