ندیم افضل چن کا متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی سے کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ندیم افضل چن—فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس ڈیٹا بینک ہے، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کریں۔
خاتونِ اول، ایم این اے آصفہ بھٹوز رداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔
ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آپ جس کی مرضی تصویر لگائیں مگر غریب تک پیسے پہنچائیں، کسان متاثر ہوئے ہیں، کسانوں سے مشورہ کریں۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کسانوں کو ہی بلا کر پوچھ لیتیں کہ ان کا کیا نقصان ہوا ہے؟
اس سے قبل خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہو گا۔
آصفہ بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب متاثرین کی مدد ندیم افضل چن کہا ہے کہ ایس پی نے کہا
پڑھیں:
وہاب ریاض کو پی سی بی کی جانب سے پھر اہم عہدہ مل گیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پی سی بی کی جانب سے پھر اہم عہدہ مل گیا۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔
وہ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وہاب ریاض وقتی طور پرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے پلانز ترتیب دیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی جلد پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کا اعلان کرے گا۔