غزہ میں قتل عام کے ذمہ دار مودی بھی ہیں؛ بھارتی اداکار نے آئینہ دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے معصوم انسانوں کے جانی نقصان پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار پرکاش راج نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اجتماع میں شرکت کی۔
انھوں نے فلسطین کا عالمی شہرت یافتہ رومال اپنے کندھے پر رکھا جو غزہ میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔
اداکار پرکاش راج کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کہیں بھی انسانیت لہولہان ہو رہی ہو تو ایسے وقت میں خاموشی بھی جرم بن جاتی ہے اور مودی اسی جرم کے مرتکب ہیں۔
اداکار پرکاش راج نے کہا کہ مودی جی دنیا کو وِشو گرو بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن جب بے گناہ بچے، عورتیں اور بوڑھے غزہ میں قتل ہو رہے ہیں تو ان کی زبان کیوں بند ہے؟"
پرکاش راج نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار صرف اسرائیل نہیں بلکہ امریکا بھی اس ظلم میں شریک ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کی اس وقت کی حکومت نے بھی اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
پرکاش راج نے کہا کہ ایک فنکار اور ایک شہری کی حیثیت سے فلسطینی عوام کی جدوجہد اور دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اداکار پرکاش راج کا مزید کہنا تھا کہ فنکاروں کی اصل ذمہ داری صرف پردے پر کردار نبھانا نہیں بلکہ سچ بولنا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا بھی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکار پرکاش راج پرکاش راج نے کہا کہ
پڑھیں:
کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا
کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
نئی دہلی(سب نیوز )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دے دیا۔بھارتی کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 1988 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا، لیکن پچھلے 20 ماہ میں بھارت فلسطین پر اپنے بہادرانہ مقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے بھارتی پالیسی انتہائی قابلِ افسوس ہوگئی ہے۔یہ ہمارے پہلے کے بہادرانہ مقف کا افسوسناک تنزل ہے۔اس کیعلاوہ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے اب فلسطین کو تسلیم کیا ہے اور مزید ممالک کے شامل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت نے 18 نومبر 1988 کو ہی باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا تھا، لیکن گزشتہ 20 ماہ میں بھارت کی فلسطین پالیسی شرمناک اور اخلاقی بزدلی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ کانگریس نے مودی حکومت کی اسرائیل کے غزہ پر ناقابلِ قبول اقدامات پر مکمل خاموشی کی شدید مذمت کی تھی۔پریانکا گاندھی نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے معروف اداکار پراکش راج نے فلسطین میں جاری نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل کے ساتھ امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹھہرا یا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکا سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری ڈرگ کورٹ نے بغیرلائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزادکو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے اور اس کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم