محبت میں کروڑوں لٹانے والی باس کو عدالت سے بڑا جھٹکا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
چین کے شہر چونگ کِنگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون باس اپنے ہی ملازم سے محبت کر بیٹھی۔ اس رشتے کو پانےکے لیے اس نے نہ صرف کروڑوں روپے خرچ کیے بلکہ اپنے محبوب کی طلاق کی رقم بھی خود ادا کی۔ لیکن رشتہ ٹوٹنے کے بعد یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تو عدالت کا فیصلہ خلاف توقع نکلا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی چلانے والی ایک خاتون ژو اپنے دفتر میں کام کرنے والے ملازم ہی کو دل دے بیٹھی۔ دونوں شادی شدہ تھے لیکن آفس میں قریب آنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھنے لگے۔
ہی کی شادی ختم کروانے کے لیے ژو نے مبینہ طور پر 30 ملین یوآن کی خطیر رقم ادا کی۔ یہ رقم ایک خاتون چین کے نام پر دی گئی تاکہ طلاق کی کارروائی مکمل ہو سکے اور بچے کی پرورش کے اخراجات پورے ہوں۔
تاہم ہی سے شادی زیادہ عرصے نبھ نہ سکی۔ کچھ ہی عرصے بعد ژو اور ہی کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور دونوں الگ ہو گئے۔ اس کے بعد ژو نے عدالت سے رجوع کیا اور مطالبہ کیا کہ اس نے جو پیسہ دیا تھا وہ اسے واپس دلایا جائے۔
پہلی سماعت میں عدالت نے ژو کے حق میں فیصلہ سنایا اور ہی کو پیسے واپس کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ رقم عوامی اخلاقیات اور سماجی روایات کے خلاف ایک ’’غیر قانونی تحفہ‘‘ ہے، لہٰذا واپس کی جانی چاہیے۔ لیکن ہی کی اپیل پر معاملہ پلٹ گیا۔
چین اور ہی نے اپیل دائر کی۔ اپیلیٹ کورٹ نے قرار دیا کہ ژو یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ اس نے یہ رقم بطور تحفہ دی تھی یا یہ رقم ذاتی قرض یا سرمایہ کاری کے طور پر دی گئی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ رقم دراصل طلاق کے تصفیے اور بچے کی پرورش کے لیے دی گئی تھی، لہٰذا اسے واپس نہیں کیا جا سکتا۔
نتیجتاً، اپیلیٹ کورٹ نے ابتدائی فیصلہ منسوخ کر دیا اور چین کو رقم واپس کرنے سے بری الذمہ قرار دے دیا۔ اس طرح ژو کو بڑا مالی جھٹکا لگا اور ہی کو ریلیف مل گیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے 16نومبر سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملزکیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ۔ کین کمشنر پنجاب کاکہناہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنیوالی ملزکودس لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا، شوگرملزمیں بروقت کرشنگ شروع نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال کے پیش نظر چینی قیمت پراثرپڑ رہا ہے،مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ کی بجائے دو سو روپے کلومیں فروخت ہونے لگی۔
کمشنر پنجاب نے کہا کہ کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،کہتے ہیں کہ پنجاب کی ستائیس شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے، باقی چودہ ملوں کو چیک کرکے کارروائی شروع کریں گے،کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت یقینا کم ہوگی۔ لاہور کے مختلف بازاروں اور پرچون کی دکانوں پر چینی کی ایک سو اناسی روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب نہیں،اس وقت کھلی مارکیٹ میں چینی دو سو روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے شوگرسیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،وفاقی وزیر اویس لغاری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیارکرلیں،ایک دودن میں وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی،رانا تنویرحسین نے کہا شوگر سیکٹر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈی ریگولیشن کی جائے گی، امپورٹ ایکسپورٹ کوٹا ختم کیا جائے گا،اگرکرشنگ دسمبرکے پہلے ہفتے تک جاتی ہے تب بھی اسٹاک موجود ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف ترمیم پارلیمنٹ کا حق، مزید کرنا پڑی تو کرینگے، ججز کے استعفے سیاسی ہیں، طلال چودھری چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا، فیلڈ مارشل وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم