راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے التوا کی نئی درخواست بھی خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سرکار کے 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے گئے جب کہ عدالت نے وکلائے صفائی کی جانب سے کیس کے التوا کی درخواست خارج کردی جب کہ وکلائے صفائی کی جانب سے 8گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

کیس کے 71 گواہ غیر ضروری قرار

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر آخری 3 گواہوں کو بھی طلب کرلیا جب کہ کیس کے 71 گواہان غیر ضروری قرار دے کر فارغ کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ اب تک 44 گواہان کے بیان ریکارڈ ہوئے ہیں اور 13 پر تاحال جرح نہیں ہو سکی۔

عدالت میں آج کی سماعت کے دوران گواہان نے گرفتار ملزمان سے برآمد ڈنڈے، جھنڈے، پولیس ہیلمٹ، لائٹر اور فوجی مجسمے کے ٹکڑے عدالت پیش کیے۔ گواہ انسپکٹر عصمت کمال نے چکری انٹرچینج پر پی ٹی آئی قیادت کی میٹنگ سے متعلق شواہد عدالت پیش کیے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کارروائی کو ایک بار پھر چیلنج کیا اور آج کی کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک وڈیو لنک پٹیشن پر ہائی کورٹ فیصلہ نہیں کرتی، تب تک سماعت ملتوی کی جائے ۔

التوا کا مطالبہ تاخیری حربہ ہے، پراسیکیوٹر

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ تاخیری حربہ ہے، وکلائے صفائی پہلے ہی بائیکاٹ کر چکے ہیں، ان کی یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں۔ عدالت درخواست خارج کرے اور 3 گواہان موجود ہیں، ان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں۔

واضح رہے کہ آج ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کی کارروائی کو ایک بار پھر چیلنج کیا اور اس سلسلے میں تیسری درخواست دائر کی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس موقع پر آج سرکاری گواہوں کے ساتھ ساتھ تفتیشی ٹیم بھی مکمل ریکارڈ کے ساتھ کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

ملزمان کی حاضری انتہائی کم

سماعت کے دوران پی ٹی آئی پشاور جلسے کی وجہ سے ملزمان کی حاضری انتہائی کم رہی جب کہ ویڈیو لنک بھی فعال نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے سماعت میں وقفہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو 11 بجے تک واٹس ایپ کال، ویڈیو لنک فعال کرنے کا حکم دیا۔ دریں اثنا 26 نومبر کے 8 کیسز میں کرنل اجمل صابر کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات

اس موقع پر عدالتی حکم پر کچہری کے اندر اور باہر سخت ترین سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جب کہ پریزن وین بھی عدالت کے باہر منگوا لی گئی تھی۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ، نوید ملک اور اکرام امین منہاس سمیت وکلائے صفائی ملک فیصل، حسنین سنبل اور دیگر عدالت پہنچے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے سماعت سے قبل مختصر گفتگو میں کہا کہ اس کیس میں ان کے مؤکل نے خاص ہدایات دی ہیں اور جج صاحب کے آنے کے بعد ایک بڑی خبر سامنے لائیں گے۔

واٹس ائپ ٹرائل پر اعتراض

واضح رہے کہ وکلائے صفائی نے ٹرائل کے طریقۂ کار پر اعتراض اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والا واٹس ایپ ٹرائل غیر منصفانہ ہے، کیونکہ ملزم نہ اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ گواہ کو۔ وکلا کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو یا تو عدالت میں پیش کیا جائے یا ٹرائل جیل کے اندر اوپن کورٹ میں کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کیس میں مجموعی طور پر 119 ملزمان اور 119 گواہان شامل ہیں، اب تک 41 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں جبکہ 12 گواہوں پر جرح تاحال باقی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مستقل حاضری سے استثنا دیا گیا ہے، تاہم وہ آج حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ویڈیو لنک سماعت کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی جاری کر رکھی ہے۔

دہشتگرد فوج اور پوری قوم کے دشمن ہیں، اعظم سواتی

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہماری یہاں تاریخ بھی ہے اور اسلام آباد میں بھی ہے، خیریت سے ہو جائے تو ہم پشاور جلسے میں جائیں گے ، یہ پرامن اور ہماری آزادی کا جلسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہماری فوج کے دشمن ہیں، ہمارے دشمن ہیں اور پوری قوم کے دشمن ہیں، ان کے آگے نہ ہماری پولیس جھکے گی اور نہ فوج۔ افواج پاکستان، پولیس اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان جی ایچ کیو حملہ کیس وکلائے صفائی عدالت میں ویڈیو لنک پی ٹی آئی عدالت نے سماعت کے دشمن ہیں کیس میں کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم