عدالت کاانٹر سٹی بس اڈوں کے قیام پراظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںانٹر سٹی بس اڈوں کے قیام کا معاملہ ، جو اہلکار بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے نہیں روکتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے عدالت نے ہدایات جاری کردیں۔الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے غیر قانونی طور پر شہر میں بسوں کے داخلے اور اڈوں کے قیام کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کہا جارہا ہے شہر میں بس اڈے ختم کردئیے گئے ہیں، بسوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے تو اس مطلب ہے بسیں شہر میں داخل ہورہی ہیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ایس پی سینٹرل سے تفصلات طلب کرلیں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سیریم کورٹ نے شہر بھر سے بس اڈوں کے خاتمے کا حکم دیا تھا، تین بس اڈے شہر سے ختم کردئیے ہیں، الکرم اسکوائر اڈا ابھی چلایا جارہا ہے، درخواست گزار نے بس اڈے پر موجود گاڑیوں کی تازہ تصویریں بھی عدالت میں پیش کردیں،عدالت نے ایس پی ٹریفک پولیس سینترل سے استفسار کیا کہ مسلہ کیا ہے کیوں کارروائی نہیں کی جارہی ؟ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بس اڈے سہراب گوٹھ سے اگئے شفٹ کردئیے گئے ہیں ، جو خلاف ورزی کرتا ہے اسکا چالان کیا جاتا ہے،5 سو سے زائد بسوں کے چالان کاٹ چکے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ مکمل طور پر بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک کیوں نہیں ریے؟
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بس اڈوں کے عدالت نے کے خلاف بس اڈے
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔