پاکستان کی معیشت پر سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور 1.
پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار دکھا رہی ہے اور اب بحالی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہا جو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کوششوں میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی طرف مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تعریف کی اور آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا کیونکہ پاکستان پائیدار طویل مدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کی پاکستان کی
پڑھیں:
سپین کے وزیر اعظم کا فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایک سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ صرف آغاز ہے.(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست فلسطین کی اس تنظیم میں شمولیت کا عمل دوسری ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے‘ا ہمیں ظلم و بربریت کو روکنے اور امن کو ممکن بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں. ہسپانوی وزیراعظم غزہ میں اسرائیل کے تباہ کن حملوں کے سخت ترین ناقدین میں سے ایک ہیں آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ سپین نے پہلے ہی مئی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا تھا انہوں نے سپین کی ویولٹا سائیکلنگ ریس میں خلل پیدا کرنے والے فلسطینی حامی مظاہرین کی تعریف کی جس کے بعد اسرائیلی وزیرخارجہ گیڈون سار نے حال ہی میں سانچیز کو ”یہود مخالف” اور جھوٹا قرار دیا سانچیز پر اس زبانی حملے کے بعد سپین نے میڈرڈ میں اسرائیل کے اعلیٰ سفارت کار کو طلب کیاتھا.