Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:14:52 GMT

معروف بھارتی باکسر میری کوم سب کچھ لُٹا بیٹھیں

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

معروف بھارتی باکسر میری کوم سب کچھ لُٹا بیٹھیں

بھارت کی مشہور خاتون باکسراور چھ مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی میری کام کے گھر پر گزشتہ روز ڈکیتی ہوئی۔ اس دوران میری کام میگھالیہ میں ایک میراتھن ایونٹ میں حصہ لے رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق ان کا دو منزلہ بنگلہ کئی دنوں سے بند تھا۔ اس دوران نامعلوم افراد گھر میں داخل ہو کر کئی لاکھ روپے کے قیمتی سامان اور ٹی وی چرا کر لے گئے۔

واقعے کی رات کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ افراد کو قیمتی اشیاء، بشمول ٹی وی، اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹیج کی جانچ اس وقت حکام کر رہے ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔

میری کام نے بتایا کہ انہیں پڑوسیوں نے اس ڈکیتی کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، ’میں خوفزدہ اور پریشان ہوں کیونکہ آج مجھے دہلی واپس آنا تھا۔ یہ واقعہ اس ہفتے کے آغاز میں ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ چور ٹی وی اور دیگر اشیاء لے گئے ہیں۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 24 ستمبر کو ہوا۔‘

انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔ نقصان کی صحیح تفصیلات گھر پہنچنے کے بعد ہی معلوم ہوں گی۔

فرید آباد پولیس نے واقعے کے بعد چھ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
میری کام باکسنگ کی تاریخ میں پہلی خاتون باکسر ہیں جنہوں نے چھ عالمی ٹائٹلز جیتے ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ ایشین چیمپیئن رہ چکی ہیں اور بھارت کی پہلی خاتون باکسر ہیں جنہوں نے 2014 کے ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میری کام

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار