ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی امیج جنریٹوز پر تصاویر اپ لوڈ کرنے کے خطرات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر تخلیقی AI امیجز کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نینو بنانا سے لے کر AI ساڑھی، مشہور شخصیات کے پولاروائڈز اور دیگر رجحانات میں لوگ اپنی تصاویر اپ لوڈ کرکے نت نئے تجربات کر رہے ہیں۔
تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ذاتی تصاویر کو AI امیج جنریٹرز پر اپ لوڈ کرنے کے سنگین نقصانات بھی ہیں جو پرائیویسی کے نقصان سے لے کر معاشرتی مسائل تک پھیل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی خبروں اور ڈیپ فیک سے اب ’ڈیسی‘ نمٹے گی
ماہرین کے مطابق سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ آپ کی تصاویر کو استعمال کرکے جعلی اور گمراہ کن ڈیپ فیکس بنائے جا سکتے ہیں جو ہراسگی، بلیک میلنگ یا شناخت کی چوری جیسے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔
دوسرا بڑا خطرہ یہ ہے کہ ایک بار تصویر اپ لوڈ کرنے کے بعد صارف اپنے ہی چہرے اور شناخت پر کنٹرول کھو دیتا ہے۔ آپ کی تصاویر کو کسی بھی تناظر میں بغیر اجازت استعمال کیا جا سکتا ہے، چاہے وہ پرتشدد یا غیر اخلاقی مواد ہو۔
مزید یہ کہ ایسے رجحانات کی وجہ سے اصلی اور نقلی تصاویر میں فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے جس سے صحافت، اشتہارات اور بصری ذرائع پر مبنی دیگر شعبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے ڈیپ فیک عریاں تصاویر اور فحش ویڈیوز والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی
ایک اور بڑا خدشہ یہ ہے کہ کمپنیاں صارفین کی تصاویر کو بغیر کسی اطلاع یا اجازت کے تجارتی مقاصد کے لیے یا دیگر AI ماڈلز کی تربیت میں استعمال کرسکتی ہیں۔
پرائیویسی اور ڈیٹا سکیورٹی کے حوالے سے بھی تشویش موجود ہے کیونکہ تصاویر کے ذریعے بایومیٹرک معلومات جیسے چہرے کے نقوش اور مقامات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان معلومات کو محفوظ کرنے کے بعد بعض کمپنیاں انہیں تیسرے فریق کے ساتھ شیئر یا فروخت بھی کرسکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ AI سسٹمز میں پائے جانے والے تعصبات ان تصاویر کے ذریعے مزید بڑھ سکتے ہیں، جس سے صنفی یا نسلی امتیاز پر مبنی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف انفرادی سطح پر نقصان دہ ہے بلکہ سماجی سطح پر بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بتائے نہ بتائے، چیٹ جی پی ٹی بتائے گا
اسی لیے صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی تصاویر کسی بھی AI امیج جنریٹر پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں اور ان خطرات کو ذہن میں رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
AI we news اے آئی امیج جنریٹو بلیک میلنگ ڈیپ فیک ڈیٹا چوری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلیک میلنگ ڈیپ فیک ڈیٹا چوری اپ لوڈ کرنے تصاویر کو سکتے ہیں کرنے کے ڈیپ فیک
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
سکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے، ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزار قائد کے ساڑھے 4 کروڑ روپے وزارتِ تعلیم کو منتقل، سینیٹ کمیٹی برہم
مزید :