2025-09-22@18:08:07 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«اپ لوڈ کرنے»:

    دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر تخلیقی AI امیجز کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نینو بنانا سے لے کر AI ساڑھی، مشہور شخصیات کے پولاروائڈز اور دیگر رجحانات میں لوگ اپنی تصاویر اپ لوڈ کرکے نت نئے تجربات کر رہے ہیں۔ تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ذاتی تصاویر کو AI امیج جنریٹرز پر اپ لوڈ کرنے کے سنگین نقصانات بھی ہیں جو پرائیویسی کے نقصان سے لے کر معاشرتی مسائل تک پھیل سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعلی خبروں اور ڈیپ فیک سے اب ’ڈیسی‘ نمٹے گی ماہرین کے مطابق سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ آپ کی تصاویر کو استعمال کرکے جعلی اور گمراہ کن ڈیپ فیکس بنائے جا سکتے ہیں جو ہراسگی، بلیک میلنگ یا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے بچے ظاہر کرکے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پر ہاکنگ کانگ جا رہے تھے۔ مسافروں میں بشری، امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں۔ مسافر امجد علی خاتون مسافر بشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے جبکہ دیگر مسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی نامی مسافر بشریٰ نامی خاتون مسافر کے حقیقی بچے نہیں ہیں۔ مسافروں کے گھر والوں نے فی کس...
    لاہور: مناواں کے علاقے میں ٹک ٹاک پر وڈیو اپلوڈ کرنے پر باپ بیٹے نے دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور پولیس کے مطابق نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ مناواں کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے باعث ایک نوجوان کو دائیں ٹانگ اور بائیں انگوٹھے پر گولی لگی ہے۔ لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ نوجوانوں نے ان کے خلاف وڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی ہے۔ پولیس نے تشدد کرنے والے باپ بیٹے پر مقدمہ...
    ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاویدکی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ایف آئی اے نے صنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ صنم جاوید نے ریاست مخالف بات نہیں کی،عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظورکرے،ایف آئی اے لاہور نے ضمانت کی مخالفت کی،عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئے صنم جاوید کو رہا کرنے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی ضمانت منظور کی گئی ہے، عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور کی، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی...
    قبائلی ضلع لوئر اورکزئی میں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہائیڈرو الیکٹرک پاور سسٹم نصب کیا ہے جس کے باعث نہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور نہ بجلی کے بھاری بل آتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بجلی کے بھاری بل لوئر اورکزئی لوڈشیڈنگ ہائیڈرو الیکٹرک پاور سسٹم
    اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا جاتا تو اسکی اختلافی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا...
    سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط تحریر کیا ہے .جس میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کررہا۔جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کےکیس میں اختلاف کیا تھا۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ روز 3 بج کر 11 منٹ پر آرڈر جاری کیا. لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپ لوڈ نہیں کیا. آج دوبارہ پوچھنے پربتایا گیا کہ یہ آرڈر اپ لوڈ نہیں کرسکتے۔جسٹس عائشہ ملک نے مزید لکھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے. درخواست ہے...
    جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کر رہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے، درخواست ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے خط میں لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کر رہا، مخصوص نشستوں کے کیس میں میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا۔ انہوں نے خط میں کہا کہ گزشتہ روز 3 بج کر...
    دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے بدھ کے روز یہ خوشخبری دی کہ اب تک اس پر 20 ارب سے زائد ویڈیوز اپلوڈ کی جا چکی ہیں۔ یہ سنگ میل اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ یوٹیوب، جو ایک سادہ سی ڈنر پارٹی کی گفتگو سے شروع ہوا، آج ایک عالمی ڈیجیٹل طرزِ زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے اور امریکا میں کیبل ٹی وی سے زیادہ دیکھے جانے والا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ یوٹیوب کا خیال 2005 میں پی پال کے تین ساتھیوں، اسٹیو چین، چیڈ ہرلی، اور جاوید کریم، کے ذہن میں اُس وقت آیا جب وہ ایک ڈنر پارٹی میں شریک تھے۔ ویلنٹائن ڈے، یعنی 14 فروری 2005 کو...
    لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔
    لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز  بنانے  اور  اپ لوڈ کرنے کے خلاف  درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ فون پر آسان طریقے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو اپنے پاس رکھنا تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کیونکہ ان کی شناخت کے لیے حکام کسی بھی وقت مطالبہ کر سکتے ہیں۔ 18 سال کی عمر کو پہنچنے والوں کے لیے نادرا سے شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہے، جس میں درخواست کے ساتھ کچھ دستاویزات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ شناختی کارڈ کے لیے لائسنس، NTN، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، سیلولر کنکشن وغیرہ جیسی دستاویزات حاصل کرنا لازمی ہے اور...
     لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ان کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے ماطبق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے پتنگ بازی کے ملزمان کو گنجا کر کے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار وشال شاکر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس علی ضیا باجوہ پولیس کے رویے پر برہم ہوئے اور کہا کہ ’آپ لوگوں کی ٹنڈیں کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں، لاہور پولیس کے آفیشل پیج پر بھی ایسی ویڈیوز موجود ہیں، یہ ڈسپلن فورس ہے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، کوئی بھی ملزم چاہے وہ کالا...
    شاہد سپرا: حج آپریشن کے دوران عازمین کیلئے سعودی ویزا لگوانے کا عمل شروع، سعودی ویزا لگوانے کیلئے کوائف اپ لوڈ کرنے کی 22 مارچ تاریخ مقرر۔عازمین کو "پاک حج ایپ" پرپاسپورٹ کی کاپی ودیگر کوائف اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی، پاک حج ایپ پر سفید بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز تصویر بھی اپ لوڈ ہو گی۔عازمین کو پاک حج ایپ کواپ ڈیٹ کرنے کے بعد ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی، عازمین حج ایپ پرجا کر پاسپورٹ سکیننگ والے لنک میں ڈیٹا اپ لوڈ کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین کو بروقت ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار نے اپنی درخواست میں کہاکہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کیلئے استعمال کر رہا ہے، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لئے جارہے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا کر خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔ درخواست میں...
۱