ٹک ٹاک پر وڈیو اپ لوڈ کرنے پر دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لاہور:
مناواں کے علاقے میں ٹک ٹاک پر وڈیو اپلوڈ کرنے پر باپ بیٹے نے دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور پولیس کے مطابق نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ مناواں کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں فائرنگ بھی کی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے باعث ایک نوجوان کو دائیں ٹانگ اور بائیں انگوٹھے پر گولی لگی ہے۔
لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ نوجوانوں نے ان کے خلاف وڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی ہے۔
پولیس نے تشدد کرنے والے باپ بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملک انور اور ان کے بیٹے عمیر نے دونوں نوجوان پر تشدد کیا، ملزمان کے تشدد سے علی رضا اور نواز نامی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
بلاول شہباز اتحادی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا، عوامی تحریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما علی محمد پرویز اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ بلاول-شہباز اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بم عوام پر گرا دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8.5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10.5 روپے کا اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔رہنماؤں نے سرکاری ملازمین کے پُرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے بے بس سندھ پولیس، سندھ کے پُرامن شہریوں پر وحشیانہ تشدد بند کرے۔ سندھ پولیس وڈیروں اور جاگیرداروں کی غنڈہ فورس بن چکی ہے۔ ملازمین پر تشدد کا حکم دینے والے افسران کو فوری طور پر برطرف کرکے گرفتار کیا جائے۔