بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کی اسناد تقسیم کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کے تحت تقسیم اسناد اور انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تھے۔
وزیر اعلٰی نے ہونہار طلباء و طالبات کو ہنر مندی اور جدت پر مبنی تربیت مکمل کرنے پر اعزازات سے نوازا۔
اس موقع پر پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 46 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، جبکہ تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفیکیشنز سے نوازا گیا۔
خصوصی بات یہ رہی کہ ملک کی نامور سافٹ ویئر کمپنیوں نے اس پروگرام میں تربیت حاصل کر نے والے 50 طلباء کے لیے نوکریوں اور انٹرن شپس کا اعلان کیا۔
اس پروگرام میں اب تک بلوچستان بھر سے 6000 سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جا چکی ہے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانا تھا۔
یہ انیشیٹو نہ صرف نوجوانوں کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے بلکہ بلوچستان کی معاشی و سماجی ترقی کا بھی ضامن بن رہا ہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔