2025-07-04@16:42:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1565

«ریسکیو 1122 کی»:

    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے کم از کم 4 بڑے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں عمارتیں گرنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ مارچ 2020 میں بارشوں کے باعث ایک منزلہ عمارت گر گئی جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ اسی سال جون میں دو الگ الگ حادثات میں پانچ منزلہ عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔ ایک حادثہ لیاری کے علاقے میں پیش آیا جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ خداداد مارکیٹ کے قریب ایک اور عمارت گرنے سے 25 افراد...
    کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ امت شاہ، ریاستی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ افسران نے دہلی کی سیکورٹی کو چاق و چوبند بنانے کیلئے 2 بار میٹنگ کی لیکن لوٹ، ڈکیتی، قتل اور خواتین کیساتھ ہو رہے جرائم میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جرائم کے واقعات میں روز بروز ہو رہے اضافے پر کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ بڑھتے جرائم کے معاملوں سے بے پرواہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اپنی 100 دنوں کی ناکامی کو بھلا چکی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے لیاری میں عمارت گرنیکے واقعے کی اطلاع جیمز کی وجہ سے دیر سے ملی کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے علاقے میں موبائل فون سگنل بند تھے۔(جاری ہے) ترجمان 1122 کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کے 15منٹ کیاندر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، 100سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک ملبے سے پانچ لاشیں اور آٹھ زخمی نکالے گئے ہیں۔حسان الحسیب نے کہا کہ بھاری مشینری کیلییانتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے...
    اپنے بیان میں گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو محرم کے دوران عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک اور چوکس رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عبادت گاہوں، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے ارد گرد سیکورٹی بڑھانے کے انتظامات کریں اور متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط روابط بڑھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کسی بھی ممکنہ مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں اور خود حفاظتی انتظامات کی کڑی نگرانی کریں تاکہ عاشورہ اور جلوسوں کیلئے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جو ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئی۔مجموعی طور پر ریسکیو 1122 کی 5 ڈیزاسٹر رسپانس وہیکلز، 2 اسنارکل اور متعددایمبولینسز جائے وقوع پر موجود تھیں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کرکے کرینز اور لفٹر...
    پاکپتن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ ماہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پرمقدمہ درج اور گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، جہاں مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔مریضوں اور لواحقین کی شکایات پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال...
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوگوں کے ہجوم اور نیٹ ورک بندش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جو ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول  کو موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ مجموعی طور...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری ریسکیو کرنے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے پر زور دیا۔ کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، 5 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاریریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حادثے کی وجوہات کا...
    افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 30 دہشت گرد مارے گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین  پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے موثر...
    خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہا ئو39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ادھر...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے باپ نے انکشاف کیا کہ ریسکیو کی پہلی گاڑی ایک گھنٹے بعد آئی،کہنے لگے کہ ہمارے پاس رسے کے علاوہ کچھ نہیں وہ گاڑی وہاں سے چلی گئی، پھر کچھ دیر بعد دوسری گاڑی آئی کہنے لگے ہمارے پاس بھی کچھ نہیں تو میں نے کہا کہ جیسے میں رو رہاہوں اور دیکھ رہاہوں تم بھی دیکھ لو۔  سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ایشال اور 12 سالہ دانیال کے والد نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے 10بج کر 3 منٹ پر ریسکیو والوں کو کال کی تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔محکمۂ صحت پنجاب اور  کمشنر ساہیوال کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 15 بچے نجی اسپتالوں میں حالت خراب ہونے پر جبکہ پانچ بچے غیر تربیت یافتہ دائیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ذرائع کے مطابق رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری اسپتال لایا گیا، پانچ بچوں کی ہلاکت غیر تربیت یافتہ دائیوں اور ان کےطریقۂ  کار سے ہوئی، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں بھی ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ 20...
    خان کندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے...
    سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل...
    چلاس کے قریب واقع بونر بیس کیمپ میں ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا  کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 4 بجے بیس کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کلارا کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے اور وہ 15 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔ 16 جون کو انہوں نے بونر بیس کیمپ کی طرف روانگی اختیار کی، اور 17 جون کو ٹیم بیس کیمپ پہنچی۔ پولیس کے مطابق، کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان ٹریکنگ کے دوران کلارا کی آکسیجن گیس پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ حادثے کا شکار ہوئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے...
    یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی بحریہ کی سالانہ پریڈ منسوخ کردی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بحریہ کے دن کے موقع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی پریڈ کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پریڈ روس میں ہر سال جولائی کے مہینے میں آخری اتوار کو منعقد کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے کرسکے کے علاقے میں تازہ حملے میں روسی بحریہ...
    مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سوات میں جو افسوس ناک سانحہ ہوا اس پر کارروائی کی گئی، افسران کو معطل کیا گیا، انکوائری کا نتیجہ آنے کے بعد جو واقعے کا ذمے دار ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئیسانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ پروونشل انسپیکشن ٹیم کو ارسال ہو گئی۔ یہ بات سوات میں مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی بہت زیادہ بات کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر کیوں نہیں پہنچا؟ ہم جس ہیلی کاپٹر...
    آزاد کشمیر کے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کی خاموش وادیوں میں گذشتہ اتوار کی سہ پہر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ یہ دُور افتادہ علاقہ نیلفری چراگاہ کہلاتا ہے جہاں محکمہ جنگلات کی ایک گاڑی اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار دو افراد، فاریسٹ آفیسر اور ڈرائیور طاہر راٹھور شدید زخمی ہوگئے۔ وہاں اِردگرد 9 خواتین اور ایک کم سن بچی کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا۔ اس وقت ان خواتین نے زخمیوں کو کندھوں پر لاد کر چار کلومیٹر پیدل سفر کر کے ریسکیو کیا۔ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں نیلفری چراگاہ جیسے کئی علاقے ہیں جہاں مقامی افراد اپنے مال مویشی لے کر جاتے ہیں۔ اس روز وہاں صرف خواتین اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے سانحات سے متعلق مقدمات کی سماعت ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملے کے کیس کی سماعت کی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے بعد عدالت نے ان مقدمات کی کارروائی 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت 11 کیسز میں 27 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ان 11 مقدمات کے چالان فراہم کیے جائیں گے۔...
    —فائل فوٹو سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ پروونشل انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ بارشوں سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، 10 سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا۔دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے پانی کا رخ دوسری جانب کر دیا گیا، پانی کا رخ تبدیل ہونے سے جائے حادثہ پر پانی کی سطح کم تھی، سیاح وہاں پہنچے۔متاثرہ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے، ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کی عقب سے...
    دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی معائنہ ٹیم کو ارسال کردی گئی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت مون سون بارشوں سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی۔ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ کے روکنے کے باوجود دریا میں گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھنے پر ریسکیو کو کال کی گئی۔ ریسکیو اہلکار کال موصول ہونے کے 20 منٹ بعد یعنی 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ یہ بھی پڑھیے: سانحہ سوات: ریسکیو...
    مانسہرہ میں کھولیاں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق کھولیاں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور پولیس نے بالا کوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا  ۔ Post Views: 3
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے نزدیک گزشتہ رات ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 31 کو بچا لیا گیا۔ دریا اثناء انڈونیشیا کے بندرگاہی شہر گیلی مانوک سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تک ڈوبنے والی کشتی سے 31 مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا جبکہ 30 کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈوبنے والی کشتی میں 53 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ حکام کے مطابق یہ کشتی اپنی روانگی کے...
    جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطاق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار و دیگر عدالت پہنچے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت 11 کیسز میں 27...
    سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے ہائیکورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود کمشنر...
    جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ا صبح  6  بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ۔تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی کو بھی بند کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیا جائے، عوام امن و امان کے لیے تعاون کریں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کے دوران ریسکیو اداروں کی پیشگی تیاریوں نے انسانی جان بچا لی۔ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا جانور چراتے ہوئے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی مستعد ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک بڑی انسانی جان کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ماہر اور تربیت یافتہ ریسکیورز نے خطرناک پانی میں سینکڑوں فٹ نیچے جا کر پھنسے ہوئے شہری کو نہایت مہارت سے بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام...
    راولپنڈی:9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔ ان مقدمات میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس بھی شامل ہے، تاہم یہ کیس کچہری سماعت کی بجائے عدالت میں سنا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے اور یہ سماعتیں راولپنڈی کی ضلع کچہری میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوں گی۔ عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ آج کی سماعت میں 9 مئی کے 11 مقدمات میں باقی رہ جانے والے ملزمان کو چالان کی نقول...
    پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں عائد کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے بعد اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادی ہیں، نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے مجاز ڈیلرشپ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور حالیہ متعارف کردہ نیو انرجی وہیکل لیوی شامل ہیں، البتہ ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہے۔ پاک سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صرف حکومت کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے ہے، جبکہ پیداواری یا آپریشنل لاگت میں کسی قسم کا اضافہ صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹرسائیکل جی...
    ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح  6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔  تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔  اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی  کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ  سفر ممکن ہو گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا...
    عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور پشاور پر 6 دہائیوں تک راج کرنے والے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ، حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی کے بعد اب اپنے آبائی شہر پشاور کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلور خاندان نے پشاور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے مرکز ’بلور ہاؤس‘ کو بھی فروخت کردیا ہے۔ خاندان نے تصدیق کی ہے کہ غلام بلور نے گورنر ہاؤس کے قریب واقع پشاور کا واحد ذاتی گھر، بلور ہاؤس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق گورنر حاجی غلام علی کو بھاری قیمت پر فروخت کر دیا ہے اور اب اسلام آباد منتقل ہوچکے ہیں۔ اس وقت غلام بلور...
    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ثابت کر چکے کہ درخواست قابلِ سماعت ہے، مقدمے کی سیکشن بھی بتا دی، لاکھوں پاکستانی ٹرمپ کے اقدام سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، جس کے بعد درخواست ابتدائی سماعت پر ہی خارج کر دی گئی۔  سیشن کورٹ کا کہنا ہے کہ ویانا کنونشن 1961ء کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ بم ایران میں گرا اور درخواست گزار مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں پاکستان میں؟ درخواست بدنیتی کی بناء پر سستی شہرت کیلئے دائر کی گئی...
    وکیل درخواست گزار محمد ناصر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ دریائے سوات میں طغیانی کے باعث 17 افراد جانبحق ہوگئے ہیں، ہوٹل مالکان نے تجاوزات کئے ہیں سیاحوں کے لئے دریا کے کنارے پر جگہیں بنائے ہوتے ہیں اس وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سانحہ سوات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ سیاحوں کو ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس کیو فراہم نہیں کی گئیں؟۔ پشاور ہائی کورٹ میں سیاحوں کے جانبحق ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی نے کی۔ عدالت نے کمشنر ملاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، اور متعلقہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) ہجرت کر کے جرمنی آنے والے بہت سے غیر ملکی اپنے بہتر مستقبل اور سماجی استحکام کے خواب لیے یورپ کے قلب میں واقع اس ملک کا رُخ کرتے ہیں۔جرمن معاشرے میں ضم ہونے کی شرائط پوری کرنے کے باوجود ان میں سے اکثر خود کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں نظر انداز ہوتا اور الگ تھلگ کر دیا گیا محسوس کرتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ اس کا جواب بہت سے ایسے تارکین وطن کی کہانیوں میں ملتا ہے۔ ''وہ سب کچھ جو مجھے جرمنی لے کر آیا وہ یہاں نہیں ہے۔ ایک وقت یہ آیا کہ میں نے سوچا بس اب کافی ہو گیا۔ میں نہیں چاہتا کہ میرے...
    سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے دل خراش واقعے نے ریسکیو کی نامناسب سہولیات کو بے نقاب کر دیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال فیضی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ریسکیو کے لیے دو طرح کی کشتیاں استعمال ہوتی ہیں، جو اس صورتِ حال میں مؤثر نہیں تھیں۔ سوات میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئیامیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔ ریسکیو آپریشن کے لیے مقامی طور پر بنائی گئی کشتی استعمال کی گئی، غوطہ خوروں نے پہلی کوشش...
    اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پرامن اور محفوظ انعقاد کیلئے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، شیعہ اور سنی علمائے کرام، تاجر برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لئے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ شرکاء نے اس سلسلے میں ایف سی اور...
    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے ہیں۔ مسک کا یہ بیان ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سامنے آیا، جسے سیاسی حلقے صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں خاص اہمیت دے رہے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اُسے دینا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے۔ Credit where credit is due. @realDonaldTrump has successfully resolved several serious conflicts around the world. pic.twitter.com/0EyHHy5Gfo — Elon Musk (@elonmusk) July 2, 2025 یہ بیان...
    ایف سی بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی جب کہ شرکا نے محرم الحرام میں  جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اظہر محمود کو ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے اگلے ہی دن سابق کرکٹر باسط علی نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے ہیں۔ پی سی بی نے پیر کو باضابطہ اعلان کیا تھا کہ اظہر محمود اپریل 2026 تک اپنے معاہدے کی مدت مکمل ہونے تک ٹیم کے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ 50 سالہ سابق آل راؤنڈر اپریل 2024 میں دو سالہ معاہدے پر پی سی بی سے وابستہ ہوئے تھے اور اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اظہر محمود کی کوچنگ میں پاکستان آئی سی سی...
    ایک بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا...
    ملکی معاشی حالات اور آئی ایم ایف شرائط کے ساتھ قرض معاہدے کے باعث حکومت نے نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح کو کئی گنا بڑھا دیا تھا جس کے بعد لوگوں نے ٹیکس ریٹرن تو جمع کرانا شروع کردیا البتہ ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور، پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ حکومت نے مالی سال 25-2024 کا ہدف بھی تاریخی 12 ہزار 977 ارب روپے رکھا تھا، اس ہدف کو دو مرتبہ کم بھی کیا گیا اس کے باوجود ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام نہیں رہی اور تاریخی شارٹ فال رہا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس سال 2024 کے دوران انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کیوں کیا؟ نعرے کیوں لگائے؟ تقریر میں رکاوٹ کیوں کھڑی کی؟پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی پکی چھٹی کےلیے قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا گیا۔اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی اور قانونی نکات پر غور کیا جارہا ہے۔اسپیکر آفس نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کا بھی جائزہ لینا شروع کردیا ہے، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی زیر غور آیا ہے۔27 جون کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کے باعث معطل کیا گیا۔
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیاحوں کو صبح 9:37 پر دریا کے کنارے داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ "اس وقت دریا خشک تھا، لیکن چند منٹوں میں پانی اچانک بڑھ گیا۔ 9:45  تک دریا کا پانی خطرناک حد تک بلند ہو چکا تھا،" انہوں نے بتایا۔ان کے مطابق، 9:49 پر مدد کے لیے پہلا کال موصول ہوا۔ تاہم، ایک مہلک غلط فہمی ہوئی۔ آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، حالانکہ یہ ایک ریسکیو آپریشن تھا۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل...
    نیو دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) دہلی کی پہلی خاتون سربراہ ڈاکٹر بھارگوا نے بھارت کی سابق وزیراعظم اندراگاندھی پر قاتلانہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک ان کی موت کی خبر چھپانے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سنیہ بھارگوا 1984 میں دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی پہلی خاتون سربراہ بنی تھی اور ان کا شمار برصغیر کے اولین ریڈیالوجسٹس میں ہوتا ہے اور وہ مذکورہ اسپتال کی 70 سالہ تاریخ کی واحد خاتون سربراہ بھی ہیں۔ ڈاکٹر بھارگوا نے 90 سال کی عمر میں اپنی یادداشتیں 'دی ویمن ہو رن دا ایمز' تحریر کرنا شروع کی تھیں اور حال...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے معروف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘ رکھنے کا اعلان کر دیا جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے حاصل کر لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے نئے اور پرانے ادارے ایسے ہیں جن کے نام بیٹی یا باپ کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے دل نہ بھرا تو بیٹی اور باپ دونوں کی تصاویر کے ساتھ کارڈ جاری ہوئے۔ عمر چیمہ نے کہا کہ...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ”ایمی ایوارڈ“ یافتہ صحافی لورین سانچز کی حالیہ شادی نے جہاں عالمی میڈیا، فیشن انڈسٹری اور شوبز حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہیں اطالوی شہر وینس میں مقامی سطح پر یہ تقریب احتجاج، تنقید اور سماجی مباحثے کا باعث بن گئی۔ شادی کی یہ تقریب، جس پر مبینہ طور پر 50 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، نہ صرف اپنے شاہانہ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی بلکہ وینس کے مقامی باشندوں کے احتجاج کی وجہ سے بھی عالمی توجہ حاصل کر گئی، جنہوں نے اسے شہر کے استحصال سے تعبیر کیا۔ شادی کی تقریب بلاشبہ ایک ”خوابناک شاہکار“ تھی، مگر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیویارک کی میئر شپ کے ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی کامیاب ہوئے اور انہوں نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو وہ نیویارک سٹی کے لیے وفاقی فنڈز روک دیں گے۔ صدر ٹرمپ، جو خود نیویارک کے رہائشی رہ چکے ہیں، نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر ممدانی جیت گیا تو بہتر ہے کہ وہ صحیح کام کرے، ورنہ نیویارک کو وفاقی فنڈز نہیں ملیں گے۔ وہ ایک کمیونسٹ ہے، اور میرے خیال میں یہ نیویارک کے لیے بہت بُرا ہو گا۔ 33 سالہ زہران ممدانی، جو خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہتے ہیں، نے حال ہی میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹک پرائمری میں شکست دے کر...
    وائٹ ہاؤس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا سے متعلق نئی پالیسی پر دستخط کر دیئے۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی کیوبا پالیسی واپس لے لی۔ امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کر دی گئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے کھارادر میں گرنے والی رہائشی عمارت سے تمام افراد کر بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ پانچویں منزل کے حصے کی چھت گرنے کے بعد پہلی منزل تک کی چھتیں گرتی چلی گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے سے گری جس کے نتیجے میں 16 افراد پھنس گئے تھے۔
    دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرا دی گئی۔ ہوٹل ملازمین کی مداخلت کے باعث ہوٹل گرانے کا کام روک دیا گیا۔ امیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔دریائے سوات کے پانی میں ریلے میں بہہ جانے والی متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا تھا انتظامیہ نے اسے گرا دیا ہے۔ 45 منٹ میں جو کر سکتےتھے، ہم نےکیا، 3 سیاحوں کو ریسکیو کیا، سابق ریسکیو آفیسر کا کمیٹی کو جواب سانحہ دریائے سوات کی انکوائری میں سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  ریسکیو نے سوات واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کو بیان قلمبند کرا دیا۔جیو نیوز کے مطابق سابق ڈی ای او  ریسکیو نے ریکارڈ اور  شواہد بھی کمیٹی کو جمع کرادیے، فوٹیجز، عملہ اور گاڑیوں کا ریکارڈ انکوائری کمیٹی کو فراہم کیا گیا۔ کمیٹی نے سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سے سوال کیا کہ قیمیتی جانیں کیوں نہ بچائی جاسکیں؟ اس پر سابق ریسکیو آفیسر نے جواب دیاکہ ڈوبنےوالوں کو بچانےکی ہر ممکن کوشش کی، خوازخیلہ پل کےمقام پر پانی کا بہاو77 ہزار کیوسک سےتجاوز کرگیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ 9 بج کر 49 منٹ پرشہری کی کال ملی کہ ہوٹل میں بچے پھنسے ہوئے ہیں، 10 بج کر4 منٹ پر ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر...
    ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دہائیوں کی حکومت کے بعد بھی تباہ حال کراچی بارش و سیوریج کے پانی میں غرق ہے، عوام سوال کر رہے ہیں 18ویں ترمیم کے بعد حاصل اختیارات و وسائل کا کیا فائدہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین نے کہا کہ کچھ ملی میٹر کی بارش نے سندھ حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹوٹی سڑکیں تالاب، گلیاں ندی نالے بن گئیں، حکومت غائب اور عوام بےحال ہیں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت، جعلی میئر اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی چیئرمینز سب ناکام ہیں۔ ایم کیو ایم...
    کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا زینت اسکوائر کے قریب  ایک چیل نیٹ کیبل کے تار میں پھنس گئی۔چیل نے خود کو آزاد کرانے کی کافی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی ۔چیل کو تار میں پھنسے دیکر مقامی رہائشی وہاں جمع ہو گئے اور اس کو آزاد کرانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیل کا ایک پر تار میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے وہ لٹک گئی ہے۔اس موقع پر ایف سی ایریا کے مقامی  رہائشی اور خوشی گروپ کے ہیڈ  آصف خان وہاں پہنچ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آصف خان ایک بانس کے ذریعے چیل کو...
    سانحہ دریائے سوات کی انکوائری میں سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نے سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے بنی انکوائری کمیٹی کو اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ محدود وقت میں ٹیم جو کرسکتی تھی اس نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سوات واقعہ پر خیبرپختونخوا حکومت کی وضاحت، پاکپتن سانحہ پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا جواب میں کہا گیا کہ 40،45 منٹ میں جو کر سکتےتھے ہم نے کیا اور 3 سیاحوں کو بھی ریسکیو کیا۔ افسر نے کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا، سابق افسر کا مؤقف تھا کہ واقعہ کی جگہ پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو میں مشکلات پیش آئیں۔ ریسکیو افسر نے ریسکیو کی کارروائی سے متعلق شواہد، فوٹیجز اور گاڑیوں کا ریکارڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ترکی کے بڑے شہر استنبول میں اتوار کے روز ایل جی بی ٹی کیو پلس کمیونٹی کے لوگوں نے اپنی معروف "پرائیڈ پریڈ" منعقد کرنے کی کوشش کی، جسے پولیس نے روک دیا۔ حکام نے اس طرح کی ریلی پر پہلی ہی پابندی عائد کر دی تھی اور کارکنان کے مطابق مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترکی: استنبول میں 'پرائیڈ پریڈ' پر پابندی اور گرفتاریاں حکام 'استنبول پرائیڈ' نامی اس مارچ پر سن 2015 سے ہی ہر سال پابندی عائد کرتے رہے ہیں اور اس برس بھی استنبول کے گورنر نے اس پریڈ کے انعقاد پر یہ کہتے ہوئے...
    کراچی کے علاقے کھارادر میں عمارت کی چھت گرنے سے 22 افراد عمارت میں پھنس گئے ہیں، جن کو ریسکیو کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی ہے، جس سےعمارت میں رہائشی افراد پھنسے ہوئے ہیں، پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں پولیس حکام کے مطابق کھارادر میں 7 منزلہ رہائشی عمارت کی ٹنکی گرنے سے سیڑھیوں اور کوریڈور کو نقصان پہنچا، اطلاعات کے مطابق 4 اپارٹمنٹ میں 22 لوگ پھنسے ہوئے ہیں، ایک خاتون، 2 بچوں اور ایک مرد کونکال لیا گیا...
    راولپنڈی کے علاقے نیو صرافہ بازار، لال حویلی کے قریب ایک رہائشی عمارت کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ 4 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 2 افراد کی حالت نازک ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو 1122 کے عملے نے بھرپور کوشش کی اور کسی بھی شخص کے عمارت میں پھنسے ہونے کی اطلاعات کی تصدیق نہ ہونے کے بعد آپریشن کو مکمل کیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمارت کی چھت گرنے...
    ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز پاکپتن (سب نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو)اسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی اموات کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی گئی۔ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔اسپتال میں 16جون سے 22جون کے دوران 20 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ذرائع کے مطابق صرف 19 جون کو اسپتال کے پیڈیا ٹرک وارڈ میں 5 بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے نوٹس لیا اور 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کے مطابق...
    —جیو نیوز گریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی اموات  کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی گئی۔ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمۂ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔اسپتال میں 16جون سے 22 جون کے دوران 20 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ذرائع کے مطابق صرف 19 جون کو اسپتال کے پیڈیا ٹرک وارڈ میں 5 بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے نوٹس لیا اور 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کے مطابق 15 بچے نومولود تھے جو پرائیویٹ اسپتالوں سے بھجوائے گئے تھے، 3 بچوں کی ہوم ڈیلیوری تھی جبکہ ایک...
    آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ جس دوران دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ دو اسلحہ سمیت گرفتار ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو مبینہ دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ جس دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں "فتنہ الہندوستان" کے دو مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 28 جون کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع ڈوکی میں ایک آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کا مقصد بھارت کی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرنا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔اس معاملے کی سی سی ٹی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی لیکن ریسکیو اہلکاروں کے پاس پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے آلات اور دیگر سامان نہیں تھا، میڈیکل ایمبولینس میں صرف میڈیکل ٹیم تھی۔ویڈیو میں ایمبولینس کے ساتھ واٹر وہیکلز، کشتیاں اور دیگر متعلقہ آلات نظر نہیں آئے۔ دریائے سوات میں بہہ جانے والے بچے کی لاش چارسدہ میں دریا سے مل گئیدریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔ آج دریائے سوات کے ریلے میں ڈوبنے والے ایک اور بچے کی لاش...
    چینی شہر لیوزہو میں جب تیز بہاؤ والے پانی نے ریسکیو ٹیموں کی آمد ناممکن بنا دی، تو قریبی ہمسائے مسٹر لائی نے اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے ایک منفرد ریسکیو پلان بنایا اور لمحوں میں ہمسائے کو بچا لیا۔ Daring China DRONE rescue from Guanxi region floods Man trapped on collapsing roof flown to safety by huge UAV Towns and villages across region submerged by floodwaters pic.twitter.com/Lj5v8v2l4P — RT (@RT_com) June 28, 2025 عام طور پر اینٹیں، سیمنٹ یا زہریلی ادویات چھڑکنے کے لیے استعمال ہونے والا ان کا زرعی ڈرون 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ مسٹر لائی نے رسی کے ایک سرے پر بوری باندھ کر سیفٹی بکل لگایا، اور ڈرون کو چھت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ترکوں کے لیے جرمنی، چاہے وہ زندگی، کام یا تعلیم کے لیے ہو، تیزی سے پرکشش بنتا جا رہا ہے۔ امیگریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2024 میں کل 22,525 ترک شہریوں کو جرمن پاسپورٹ ملے، جو 2023 کے مقابلے میں 110 فیصد اضافہ ہے۔ اب ترکی، شام کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کے سب سے زیادہ شہریوں کو جرمن پاسپورٹ مل رہے ہیں۔ علاز سمیر ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ وہ تقریباً آٹھ سال پہلے جرمنی میں اپنی ماسٹر ڈگری کے لیے آئے تھے۔ اب وہ برلن میں ایک وکیل کے طور پر...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات...
    دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش چارسدہ میں دریا سے مل گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق بچے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جسد خاکی کو ایمبولینس میں آبائی علاقے مردان منتقل کیا جائے گا۔ریسکیو ادارے کے مطابق ایک لاپتا شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔
    حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کی نجکاری میں اس بار کامیابی کی بھرپور امید رکھتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کے مطابق اس عمل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف سے اہم چھوٹ، مالیاتی توازن میں بہتری، اور لین دین کے ڈھانچے میں وضاحت اہم عوامل ثابت ہو رہے ہیں۔ ماضی کی رکاوٹیں دور، اب آئی ایم ایف کی منظوری حاصل محمد علی نے بتایا کہ پہلے نجکاری کی کوششیں اس لیے ناکام ہوئیں کیونکہ آئی ایم ایف سے درکار چھوٹ نہیں مل سکی تھی۔ تاہم، اب حکومت کو خاص طور پر ہوائی جہازوں اور آلات پر جی ایس ٹی سے استثنیٰ کی شکل میں یہ منظوری حاصل ہو چکی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں 16 لوگوں کے ڈوبنے کا حادثہ پہلی بار نہیں ہوا، ایک ہی صوبے میں اس نوعیت کے حادثات بار بار رونما ہوتے رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہو ں نے کہا کہ حادثات کہیں بھی رونما ہوسکتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آپ اپنے تجربات سے کیا سیکھتے ہیں، کسی حادثے کے بعد آپ ریسکیو اور بحالی کا کام کس انداز سے ترتیب دیتے ہیں، جب دریائے سوات کے کنارے اتنے حادثات رونما ہوتے ہیں تو وہاں کہیں ریسکیو کیمپ کیوں قائم نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا...
     اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ اور وسائل احتجاج اور دھرنوں پر استعمال کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ خیمے لگانا میرا کام نہیں ، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعلی خیبرپی کے کو استعفی دینا چاہیے تھا، خیبرپی کے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں، ملک کے خلاف ٹویٹ کرنا ہو تو تحریک انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے...
    لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دریائے سوات میں ہونے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے۔ سیاحوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ، مولانا فضل الرحمن نے کھا کہ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں جے یوآئی برابرکی شریک ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے اورفوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمٰن جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
    لاہور: پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں یکم جولائی سے شام کی شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کے اس اقدام کے تحت لاہور میں واقع نواز شریف سوشل سکیورٹی اسپتال سمیت دیگر اہم شہروں کے اسپتال شام کے اوقات میں بھی مکمل طور پر فعال رہیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، شاہدرہ اور گجرانوالہ کے سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں شام کی او پی ڈی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ شام کی شفٹ میں مریضوں کو میڈیسن، سرجری، گائنی، ریڈیالوجی، ڈینٹل اور فزیو تھراپی جیسی بنیادی اور اہم طبی سہولیات میسر ہوں...
    ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ضلع کے ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے جنہیں حکام نے ریکسیو کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ضلع صوابی کے حدود میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل نے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور...
    اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دورہ سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا۔  انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اور دفاع وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ ایسا بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔  آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز...
    وزیراعظم نے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے جوابی کارروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی راحیل، سپاہی محمد...
    صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی راحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی زبیر، سپاہی محمد ساحکی، سپاہی نواب، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز اور سپاہی منظر علی کو خراج عقیدت...
    وفاقی وزیرداخلہ نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قوم جوانوں کی انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی  میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے  سکیورٹی فورسزکے 13 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔   مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے جوان   قوم کا...
     سٹی42:  دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے مردان کے روح الامین نے کہا ہے کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی۔ دریائے سوات میں پانی کا ریلا آنے سے 17 سیاح کئی گھنٹے تک دریا کے وسط مین ایک کم اونچے ٹیلے پر پھنسے رہے ، مدد نہ پہنچی اور ٹیلا مسلسل بڑھتے پانی میں ڈوب گیا تو 18 افراد پانی میں بہہ گئے تھے، ان میں سے 4 افراد کو مقامی شہریوں نے بچالیا تھا اور 11 لاشیں  نکالی جاچکی ہیں۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا  مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔ دریائے سوات کے واقعے میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دریائے سوات میں شہریوں کے بہہ جانے اور ریسکیو آپریشن میں تاخیرپر خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے اور وہ 12 سالہ حکومت میں ریسکیو کا کوئی نظام نہیں بناسکی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دریائے سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے، وزیراعظم نے بھی اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیرِاعلیٰ کو کرنا چاہیے تھا، جو ڈھٹائی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 12سال میں سب کچھ تباہ کردیا، لوگوں کی زندگیاں بچانا آپ کاکام نہیں ،لوگوں کوریسکیوکرنا آپ کاکام نہیں، آپ کا کام اسلام آباد پر حملہ کرنا ہے، سانحہ سوات پرڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ کےپی کومعطل کرناچاہیے تھا، وزیراعلیٰ کےپی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے  کیوں استعمال نہیں کیاگیا؟  ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا ، کہا کہ کیا عوام نے گنڈاپورحکومت کوورک فرام اڈیالہ کا مینڈیٹ دیا، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی، انہوں نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کوبنارکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاح انتظار کرتے رہے ،8گھنٹے گزرگئے انہیں بچانے کوئی نہ...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے دوران ریلیف دینا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، دریائے سوات پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈی سی کومعطل کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینا چاہئے ، وزیراعلیٰ نے انفراسٹرکچرتباہ کر دیا ہے، جزیرہ نما پتھر سے لوگوں کو ریسکیو تک نہیں کیا جا سکا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں نہیں استعمال ہوا؟ نیوز کانفرنس میں عطاء تارڑ نے سانحہ سوات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری...
    ویب دیسک: دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ضلع کے ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ ضلع صوابی میں واقع دریاؤں، نہروں، ندیوں اور برساتی نالیوں وغیرہ میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ضلع صوابی کے حدود میں دریاؤں، نہروں، ندیوں اور برساتی نالیوں وغیرہ میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ مخصوص نشستوں کی بحالی...
    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پہلا نہیں، اس طرح کے کئی سانحات ہو چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایئر ایمبولینس ریسکیو کے لیے نہیں پہنچ سکی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سانحہ سوات تکلیف دہ اور افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ سوات کے عینی شاہدین کے مطابق کالز کی گئیں لیکن ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں، سانحے میں جاں بحق افراد کی زندگیاں آسانی سے بچائی جا سکتی تھیں۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا...
    اسکرین گریب کراچی کے علاقے لیاری کے لڑکے عامر کی محبت میں گرفتار تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تشدد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا۔تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤنگی۔ 19 سالہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود رہی، اس پر وہ اتنا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے مبینہ جارحانہ بیانات پر شدید غصہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران مستقبل میں نیوکلیئر پروگرام کو بڑھائے گا تو امریکا دوبارہ حملہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی متوقع ہے،ٹرمپ کا دعویٰ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلی کارروائیوں میں 3 ایرانی نیوکلیئر تنصیبات تباہ ہو گئیں، اور انہوں نے خامنہ ای کو ایک ’بہت ہی بدنام کن موت‘ سے بچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اسرائیل کو خامنہ ای کے مقام پر حملہ کرنے سے روک دیا تھا، اور اب ایران پر مزید...
    ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سپرہائی وے کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔لانڈھی شیرپائو کالونی میں کے الیکٹرک کی گاڑی ہوٹل میں بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔جناح کارڈیو...
    پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایوان میں وارننگ جاری کی گئی کہ اگر اپوزیشن گیلری میں اگر کسی مہمان نے کوئی نعرے بازی کی تو گارڈز انہیں گیلری سے باہر نکال دیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ایوان میں اس وارننگ کے بعد ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ مکمل ہونے پر اپنی تقریر شروع کی ،تو اپوزیشن نے ایوان کے اندر  نعرے لگانے شروع کردیے کہ ’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خان‘،  کے نعرے لگانے شروع کردیے، پھر اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے اپنی سیٹوں سے اٹھ کر وزیراعلیٰ مریم نواز کے سامنے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کرنا شروع کردیا ،اپوزیشن نے وزیر اعلی پنجاب کی تقریر...
    اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ غزہ میں بیشتر خاندان روزانہ ایک وقت کے کھانے پر گزارا کر رہے ہیں جبکہ ایک تہائی آبادی کو کئی روز فاقوں کا سامنا رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟ غزہ کے شہریوں کو محدود مقدار میں جو امدادی خوراک میسر آتی ہے اس میں غذائیت کا فقدان ہوتا ہے۔ یہ عموماً پتلے شوربے، دالوں یا چاول اور تھوڑی سی روٹی یا بسا اوقات جڑی بوٹیوں اور زیتون کے تیل کے مرکب پر مشتمل ہوتی ہے جسے دقہ بھی کہتے ہیں۔ ادارے کے مطابق بچوں، معمر اور بیمار افراد...