شیخوپورہ: اسکول بس ٹرک کی ٹکر سے نالے میں گر گئی، 21 معصوم زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں اسکول بس ٹرک کی ٹکر کے بعد نالے میں جا گری۔ حادثہ شیخوپورہ کے بائی پاس پر پیش آیا جس کے بعد علاقے میں ریسکیو ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے اسکول کی بس کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بس سڑک سے اُلٹ کر نالے میں جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو بس سے نکالنے میں مدد کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 21 بچے زخمی ہوئے جن میں سے 6 کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 15 زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، تاہم بیشتر بچے خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ والدین کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جہاں بچوں کا علاج جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
سکھیکی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا، بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارات نوشہرہ فیروزسے سکھیکی آرہی تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔