آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھالر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اِس دوران شرپسندوں سے جوانوں پر فائرنگ کردی، اہلکاروں نے بھی بھر پور جواب دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھالر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا،  اِس دوران شرپسندوں سے جوانوں پر فائرنگ کردی، اہلکاروں نے بھی بھر پور جواب دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کے کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے ممکنہ تباہ کن حملے کو روک دیا جہاں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی موجودگی اور خودکش گاڑی تیار کرنے کی مصدقہ اطلاع تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارج کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کلین اپ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج کے شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

بلوچستان کے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی بھارتی پراکسی “فِتنۃ الہندوستان” کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ ہلاک شدگان علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ فورسز علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فورسز اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قومی قیادت نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام اور سیکیورٹی ادارے متحد ہیں اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یہ آپریشن ملک میں سیکیورٹی اور استحکام کے عزم کی ایک اور مضبوط مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • افغانستان فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے، بھارت کو زیادہ برق رفتار جواب ملےگا، فیلڈمارشل سید عاسم منیر
  • قلات: فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان کے وانا میں کل پیرکے روز کرفیو کے نفاذ کا اعلان
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
  • قلات، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی ، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 12دہشتگرد جہنم واصل