گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرک کی تیز رفتاری سانحے کی بڑی وجہ بنی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

بھارت: بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خوفناک حادثے کے دوران مسافر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل تیز رفتار بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ ضلع کرنال کے قریب چنا ٹیکورو گاؤں میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: صحافی راجیو پرتاپ کی موت، حادثہ یا منصوبہ بندی کے تحت قتل؟

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ بس میں سوار متعدد مسافر، جو اُس وقت سو رہے تھے، بس کے اندر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس افسر وکرانت پاٹل کے مطابق، بس میں سوار 44 مسافروں میں سے 18 افراد کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ باقی مسافر بس کے اندر پھنس گئے۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار بھی ہلاک ہو گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، موٹرسائیکل بس کے نیچے پھنس گئی تھی اور رگڑ سے پیدا ہونے والی چنگاریوں نے بس کے فیول ٹینک کو آگ لگا دی۔

مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ

وزیراعظم نریندر مودی اور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

یہ بھارت میں 2 ہفتوں کے دوران بس میں آگ لگنے کا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل راجستھان میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

25 افراد ہلاک بس میں آگ بھارت حادثہ کرنال

متعلقہ مضامین

  • امریکا: کرین گرنے کا افسوسناک واقعہ، دو افراد ہلاک
  • گوجرانوالہ :خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • رجانہ موٹروے انٹرچینج کے قریب حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
  • گوجرانوالہ :ٹرک کی کیری ڈبہ کوٹکر، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
  • گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • بھارت: بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • پنڈی کے نواح میں ایک ہی گھر کے 11 افراد نابینا، زندگی اندھیروں میں گزرنے لگی
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر خوف ناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی