مودی حکومت پر ووٹر لسٹ میں جعل سازی کا سنگین الزام: SIT رپورٹ نے پردہ فاش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
بھارت کے کرنالہ ضلع میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے 2023 کے انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل اور نام حذف کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 75 موبائل نمبرز کے ذریعے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جعلی اکاؤنٹس سے درخواستیں دی گئیں۔ اس کارروائی میں ضلع کالبرگی کے ایک ڈیٹا سینٹر سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرناٹک کے الند حلقے میں ڈیڑھ سال کے دوران ہر ووٹر کا نام حذف کرنے کے لیے 80 روپے فی درخواست کی ادائیگی کی گئی، جس سے اس مہم کی مالی مدد تقریباً 4.
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رہنما سبھاش گٹیدار، ہرشنند اور سنتوش کے گھروں سے سات لیپ ٹاپ اور متعدد دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ کانگریس کے رہنما رہول گاندھی نے اس رپورٹ کو ’’ووٹ چوری‘‘ کا اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کی جانب سے کیے گئے ایک منظم دھاندلی کا حصہ تھا، جس میں ہر ووٹر کو 80 روپے فی نام کے حساب سے خرید و فروخت کی جاتی تھی، جو جمہوریت کی توہین ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے اس رپورٹ کو ووٹر لسٹ میں کی گئی ہیراپھیری کی ایک فنڈڈ مہم کا حصہ قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ منظم دھاندلی اور الیکشن کمیشن کے ساتھ گٹھ جوڑ مودی حکومت کے سیاسی ہتھکنڈے ہیں۔
یہ رپورٹ بھارت کی 2024 کی لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں کرناٹک کے مہادیو پورہ حلقے میں کانگریس نے 1 لاکھ سے زائد جعلی ووٹروں کا الزام عائد کیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف سازش؟ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی لیڈرشپ پر سنگین الزام لگا دیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، انہیں کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے، اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے، بھارت کو شکست دےکر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار اور باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔