امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو ’خطے کا سفارتی فاتح‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابیوں اور متوازن خارجہ پالیسی کا کھلے الفاظ میں اعتراف کرتے ہوئے اسلام آباد کو ’’خطے کا فاتح‘‘ قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ میں اپنی حکمت عملی اور موثر ڈپلومیسی کے ذریعے علاقائی توازن بدل دیا ہے، اور اب اسے عالمی سطح پر ایک فیصلہ کن کھلاڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، چین، ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے ذریعے اپنی سفارتی پوزیشن کو نمایاں طور پر مستحکم کیا ہے۔
فارن پالیسی کے مطابق یہ تمام اقدامات نہ صرف پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے عکاس ہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے نئی راہیں بھی کھول رہے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان نئے تعلقات کی بنیاد اس وقت پڑی جب پاکستان نے داعش خراسان کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا، جو کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کامیابی نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جانے والا اقدام بنا دیا۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے بھی پاکستان کے کردار کو ’’غیر معمولی اور مؤثر‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کی کلید کہا ہے۔
فارن پالیسی کے مطابق امریکا اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے رشتوں میں واضح دراڑ ڈال دی ہے۔ بھارت کو تشویش لاحق ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے لیے مثبت پالیسیوں نے دہلی کی 25 سالہ سفارتی محنت کو نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ اور مودی کے درمیان ایک تلخ فون کال کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی آئی، جس سے پاکستان کو اپنی سفارتی پوزیشن مزید بہتر کرنے کا موقع ملا۔
مزید یہ کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان نئے تعاون کی بنیاد رکھی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک سفارتکاری نے پاکستان کے عالمی اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ کیا۔ غزہ امن کانفرنس میں پاکستان کی فعال شرکت اور ٹرمپ حکومت سے حاصل ہونے والے تجارتی پیکیج کو رپورٹ میں پاکستان کی تاریخی کامیابیوں میں شمار کیا گیا ہے۔
فارن پالیسی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے غیر نیٹو اتحادی ہونے کے باوجود امریکا، چین اور سعودی عرب جیسے طاقتور ممالک کے ساتھ بیک وقت متوازن تعلقات قائم رکھ کر ایک نیا سفارتی معیار قائم کیا ہے۔ اس مؤثر خارجہ پالیسی نے پاکستان کو نہ صرف خطے بلکہ عالمی سیاست میں بھی ایک اہم اور مؤثر کردار کے طور پر ابھارا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فارن پالیسی پاکستان کی پاکستان نے نے پاکستان پاکستان کے پالیسی نے رپورٹ میں
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔