رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے حق کی توثیق کرتی ہیں اور اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن منایا جا رہا ہے، کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت سے متعلق عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ آج اقوام متحدہ کے قیام کے 80 برس پورے ہونے پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہونے کے باوجود تنازعہ کشمیر آج بھی حل طلب ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے حق کی توثیق کرتی ہیں اور اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے۔کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019ء کے غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا انحصار تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت سے مسلسل محرومی اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ بھارتی فورسز نے 1947ء سے اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں شہید کیا ہے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں بھارت کی جانب سے کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیرکو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رپورٹ میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے اقوام متحدہ کی حق خودارادیت کی قراردادوں کشمیریوں کے

پڑھیں:

اقوام متحدہ کے دہرے معیار کے باعث انسانی حقوق کا عالمی دن اپنی اہمیت کھو رہا ہے، فاروق رحمانی

ذرائع فاروق رحمانی نے انسانی حقوق کے عالمی دن سے چند روز قبل اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ احتساب کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی انسانی قانون کے نفاذ اور کمزور آبادیوں کے تحفظ میں بار بار ناکامیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کی ادارہ جاتی حیثیت تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن اپنی ساکھ کھو چکا ہے کیونکہ اقوام متحدہ اور بڑی عالمی طاقتیں دنیا بھر میں جابر حکومتوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو نظرانداز کر رہی ہیں۔ ذرائع فاروق رحمانی نے انسانی حقوق کے عالمی دن سے چند روز قبل اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ احتساب کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی انسانی قانون کے نفاذ اور کمزور آبادیوں کے تحفظ میں بار بار ناکامیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کی ادارہ جاتی حیثیت تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں خطرناک حالات میں کام کرنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں، نظربند سیاسی کارکنوں، صحافیوں، طلباء، مصنفین اور ڈاکٹروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تاریخ کشمیر، فلسطین، بھارت، روہنگیا علاقوں اور سوڈان جیسے خطوں میں تنازعات کو روکنے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکامیوں سے بھری پڑی ہے جہاں لاکھوں لوگ سیاسی، معاشی اور نسلی جبر کا شکار ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے اس کی خصوصی حیثیت کو چھین لیا ہے اور کشمیریوں کو قانون سازی، اپنے عزیزوں سے روابط قائم کرنے یہاں تک کہ نوکریوں کے حق سے محروم کر دیا ہے کیونکہ غیر مقامی ملازمین کو زبردستی خطے میں دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری رہنما، صحافی اور کارکنان بھارت کی مختلف جیلوں میں صرف اس لیے بند ہیں کہ وہ کشمیری مسلمان ہیں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے پرامن اور قانونی جدوجہد کر رہے ہیں۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر آج دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والا علاقہ ہے جہاں تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجی اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکارموجود ہیں، حالانکہ 1949ء کی جنگ بندی معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری میں سہولت کے لیے عارضی طور پر صرف چند ہزار فوجیوں کی ضرورت تھی۔

اس کے علاوہ پانچ لاکھ پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی وجہ سے علاقہ گھٹن کا شکار ہے جو ہر عوامی سرگرمی اور فون پر گفتگو کی نگرانی کر رہے ہیں جس سے کشمیری معاشرے کو ”روبوٹک سرویلنس زون” میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر سیاسی رہنمائوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو یو اے پی اے اور پی ایس اے جیسے کالے قوانین کے تحت دہائیوں سے جیلوں میں ڈالا گیا ہے، جن میں حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہید نسرین، فہمیدہ صوفی، محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر حمید فیاض، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، سینئر وکیل میاں عبدالقیوم اور دیگر شامل ہیں جنہیں طبی اور دیگر بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے 50 سے زائد ارکان اور ہمدردوں کو گزشتہ دو دہائیوں سے یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت من گھڑت الزامات کا سامنا ہے۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کا واحد راستہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ان کا حق خودارادیت دلانا ہے۔ انہوں نے بڑی طاقتوں اور اداروں سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرانے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ہم غزہ کی سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں، اقوام متحدہ
  • کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، محمد صفی
  • فلسطین: اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے دفتر پر اسرائیلی فوج کا چھاپہ
  • اقوام متحدہ کے دہرے معیار کے باعث انسانی حقوق کا عالمی دن اپنی اہمیت کھو رہا ہے، فاروق رحمانی
  • پاکستان نے سمندروں کو امن اور مشترکہ خوشحالی کے خطّے قرار دے دیا
  • کشمیر، فلسطین میں ظلم نہیں رکتا تو اقوام متحدہ کی حیثیت پر سوال: ملک احمد خان
  • اقوام متحدہ اپنی افادیت کھو چکی ہے، ملک محمد احمد خان
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو ‘دہشت گردی کا شکار’ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
  • مقبوضہ کشمیر: اقوامِ متحدہ کی ہوشربا رپورٹ