سلامتی کونسل میں اصلاحات ناگزیر، مستقل رکنیت کا نظام فرسودہ ہو چکا ہے، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں واضح کیا ہے کہ آج کی دنیا میں انفرادی مستقل رکنیت کا تصور سب سے زیادہ فرسودہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مستقل رکن ممالک صرف اپنے قومی مفادات کے تعاقب میں ہیں، کسی کے نمائندے نہیں اور کسی کے جواب دہ بھی نہیں۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت کا ماننا ہے کہ یہی موجودہ نظام سلامتی کونسل کے بنیادی بحران کی اصل جڑ ہے۔
At the UNSC open debate on the 80th anniversary of the UN, I contended that the world order envisioned in the UN Charter must be reinforced through a stronger, & more representative multilateral system that upholds justice, peace and equitable development, not privilege & elitism https://t.
— Asim Iftikhar Ahmad, PR of Pakistan to the UN (@PakistanPR_UN) October 25, 2025
سفیر عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ اگر اس مسئلے کے حل کے بجائے مزید مستقل رکن شامل کیے گئے تو معاملہ مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو مستقل اراکین اپنے ’خصوصی کلب‘ کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، وہ دراصل اپنی پرانی مراعاتی حیثیت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ ان ممالک کو چاہیے کہ وہ حقیقی اصلاحات کے عمل میں شریک ہوں، مراعات اور امتیازی حیثیت ترک کریں اور جمہوری اصولوں پر مبنی عالمی نظام کا حصہ بنیں۔
اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے اس کھلے مباحثے کا موضوع تھا ’اقوام متحدہ: مستقبل کی سمت‘۔ سفیر عاصم افتخار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عالمی نظام کو اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق مضبوط اور نمائندہ بنایا جانا چاہیے تاکہ دنیا میں انصاف، امن اور منصفانہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے، نہ کہ مراعات اور اشرافیہ کے مفادات کو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ پاکستان سلامتی کونسل عاصم افتخار مستقل مندوبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاکستان سلامتی کونسل عاصم افتخار سلامتی کونسل اقوام متحدہ عاصم افتخار
پڑھیں:
فلسطین کےعوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، سفیر ڈاکٹر زوہیر
اسلام آباد:پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب مقدس سرزمین آزاد ہوگی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ڈاکٹڑ زوہیر محمد حمداللہ زید نے اسرائیلی مظالم اور اقوام متحدہ کی ناکامیوں کا تذکرہ کیا، پاکستان اور فلسطین کے اسلامی بھائی چارے پر مبنی تعلقات کے ذکر پر حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام پاکستان کے بہن بھائیوں کی جانب سے کی گئی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور فلسطین بھی دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کے لیے مضبوط پوزیشن لیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مقامات مقدسہ کی سرزمین فلسطین کو آزادی ملے گی، نیتن یاہو فلسطین کے بچوں اور عورتوں کو قتل کرتا رہا مگر دنیا خاموش تماشائی بنی رہی، اقوام متحدہ کا نظام ویٹو پاور کی وجہ سے مفلوج ہے اور مظلوم فلسطینیوں کی جانیں بچانے میں عالمی ادارے ناکام رہے۔
ڈاکٹر زوہیر نے کہا کہ فلسطین صرف ایک سرزمین کا نام نہیں بلکہ یہاں امت مسلمہ کے مقدس مقامات پائے جاتے ہیں۔
تقریب سے سابق سفیر و صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور سابق سفیر سید ابرار حسین نے بھی خطاب اور کہا کہ اقوام متحدہ دنیا کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، یو این او دراصل فاتحین کا ایک قبضہ گروپ ہے، یہ تنظیم صرف طاقت ور ملکوں کے مفاد کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔
شعبہ آئی آر اور ماس کمیونیکیشن کے سربراہ ڈاکٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فلسطین کے سفیر سمیت سفارتی شخصیات کی یونیورسٹی آمد طلبہ کی خوش قسمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی علمی و سفارتی شخصیات کے ساتھ ملاقات اور گفتگو سے طلبہ کا وژن وسیع ہوتا ہے اور ہمارا مشن یہی ہے کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا ورلڈ ویو بھی بہتر بنائیں اور معاشرے کے فکری رہنما بن جائیں۔