صدر سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی اور اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ نے صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پولینڈ کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صدر نے یورپی یونین جی ایس پی پلس پر پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ہنری ٹوڈ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں ڑاں ہنری ٹوڈ کے کردار کو سراہا۔ صدر نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی میزبانی کو خطے میں محفوظ و مربوط ٹرانسپورٹ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ دریں اثنا پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پولینڈ کے وزیر خارجہ نے 23 اور 24 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانا اور دو طرفہ تعاون کو فروغ تھا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک فضائیہ میں پولش افسران کے کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک کا مشترکہ تاریخی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور پولینڈ نے سالانہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے بین الاقوامی تنظیموں میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ دوران ملاقات مقبوضہ کشمیر تنازعہ اور یوکرائن جنگ پر بریفنگ دی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی قوانین اور یو این چارٹر کے احترام پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے یو این کو تنازعات کے پرامن حل کیلئے مؤثر فورم قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر ا صف علی زرداری دونوں ممالک پولینڈ کے
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔