ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت؛ متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے ایس پی کی پراسرارموت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنا ابتدائی بیان تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کروا دیا۔
ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا،تفتیش جاری ہے،
عدیل اکبر کو موبائل فون پر آنے والی کال سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریٹر نے بیان دیا کہ عدیل اکبر اپنی پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ملنے جا رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر کو فون کال چار بج کر 23 منٹ پر آئی تھی، عدیل اکبر نے ڈرائیور کو دفتر خارجہ جانے کا کہا، عدیل اکبر دستاویزات کی تصدیق کے لیے دفتر خارجہ گئے اور کچھ دیر بعد واپس آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی
آپریٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک اور کال آئی جس کے بعد نجی ہوٹل کے سامنے ایس پی عدیل اکبر نے مجھ سے گن مانگی، میں نے میگزین نکال کر گن عدیل اکبر کو دی، عدیل اکبر نے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پوچھا یہ گن چلتی بھی ہے کہ نہیں۔
آپریٹر کے مطابق عدیل اکبر نے کہا کہ میگزین مجھے دو اس میں کتنی گولیاں ہیں، میگزین عدیل اکبر کے حوالے کی اور کہا کہ اس میں 50 گولیاں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس پی عدیل اکبر عدیل اکبر نے
پڑھیں:
رجب بٹ کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا
یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی ضمانت دے دیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔
اس سے قبل رجب بٹ اور ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں احاطہ عدالت میں داخل ہوئے۔ گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت ملنے کے سوال پر رجب بٹ نے کہا کہ یہ میری گاڑی نہیں ہے، لفٹ لی ہے۔
گاڑی چلانے والے شخص نے کہا کہ یہ میری گاڑی ہے، میں نے ویسے ہی ان کو ساتھ بیٹھا لیا ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔